۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

حوزہ / مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا: اربعین حسینی پر کربلا معلی عراق جانے والے پاکستانی زائرین کی بس کو ایران کے شہر یزد میں حادثہ اور 30 سے زائد زائرین کی شہادت کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اربعین حسینی پر کربلا معلی عراق جانے والے پاکستانی زائرین کی بس کو ایران کے شہر یزد میں حادثہ اور 30 سے زائد زائرین کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک المناک سانحہ قرار دیا ہے۔

انہں نے کہا: دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔ایران میں تعینات پاکستانی سفیر کو شہداء اور زخمیوں سے متعلق بلا تاخیر ضروری اقدامات کرنے ہوں گے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا: لواحقین کو درپیش معلومات کے حوالے سے پاکستانی سفارت خانہ کو خصوصی ڈیسک اور دیگر سروسز کا فوری اعلان کرنا چاہئے۔

انہں نے مزید کہا: میری ایران کی حکومت سے بھی اپیل ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کے علاج معالجے کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے جائیں۔ زخمیوں کی صحت و سلامتی ، شہدا کے درجات کی بلندی اور سوگواران کے صبر کےلیے دعاگو ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .