۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
سبط قومی

حوزہ/ پیروان ولایت جموں وکشمیر کے سربراہ نے کہا کہ حقیر مفادات کے خاطر دینی جذبات و احساسات کو قربان کرنا انتہائی افسوسناک ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ اپنے اخلاقی دینی اقدار کے تحفظ اور دینی شعار کے تقدس کو بحال رکھا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پیروان ولایت جموں وکشمیر کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے جامع مسجد زینبیہ خندہ میں نماز عید کی پیشوائی کی، نماز عید کے اس اجتماع میں سینکڑوں فرزندان توحید نے شرکت کی ۔فلسفہ عید قربان کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ قربانی قرب خدا کا وسیلہ ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ جانوروں کہ قربانی سے پہلے ہم اپنے نفسانی خواہشات کو ذبح کریں ۔

انہوں نے معاشرے میں شرپسندوں کی جانب سے پھیلائے جارہے انتشار کی شدید مذمت کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ تمام ایسی سازشوں سے ہوشیار رہے جن سے مذہبی اور اخلاقی اقدار کو ٹھیس پہنچ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا حقیر مفادات کے خاطر دینی جذبات و احساسات کو قربان کرنا انتہائی افسوسناک ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ اپنے اخلاقی دینی اقدار کے تحفظ اور دینی شعار کے تقدس کو بحال رکھا جائے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .