۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں اجتماعی قربانی کا انعقاد

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا (س) اکیڈمی پاکستان کے زیر اہتمام شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مختلف علاقوں میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا (س) اکیڈمی پاکستان کے زیر اہتمام شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مختلف علاقوں میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق تحصیل میہڑ، صوبہ سندھ کے زیر انتظام عید الاضحٰی کی مناسبت سے ڈرب کوڑو میں مولانا حافظ مجاہد حسین چانڈیو صاحب کی نگرانی میں مستحقین کیلئے اجتماعی قربانی کا انتظام کیا گیا، اس موقع پر معاونین کی پر خلوص قربانی کی قبولیت کیلئے دعائیں کی گئیں۔

اسی طرح گنداواہ، ضلع جھل مگسی، بلوچستان کے زیر انتظام عید الاضحٰی کی مناسبت سے گنداواہ، بلوچستان میں مولانا علی اصغر عرفانی اور مولانا غلام مصطفی عابدی اور مدرسہ شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی، گنداواہ، بلوچستان میں مولانا امجد علی محسنی صاحب کی نگرانی میں اور عالیوال، میہڑ میں مولانا حافظ مجاہد حسین چانڈیو اور مولانا عبدالرشید صاحب کی نگرانی میں اور ضلع کرم پارا چنار میں مولانا باقر علی حیدری اور مولانا مدثر حسین توحیدی کی نگرانی میں مستحقین کیلئے اجتماعی قربانی کا انتظام کیا گیا، اس موقع پر معاونین کی پر خلوص قربانی کی قبولیت کیلئے دعائیں کی گئیں۔

رب کریم کی بارگاہ میں دعاگو ہیں کہ بحق معصومین علیہم السلام، قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی، مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، زہرا (س) اکیڈمی کے اراکین، معاونین اور رضاکاروں کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے اور ان کی خدمات کو قبول و منظور فرمائے۔ آمین یارب العالمین۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .