حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اس نشست میں ضلع کے تمام مبلغین نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر بزرگ علماء نے ماہ رمضان کی اہمیت و فضیلت اور مبلغین کے کردار سے دینی علوم و شرعی مسائل، درس و تدریس کی فعالیت پر جامع گفتگو کی۔
اس موقع پر قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور سیکریٹری جنرل و سربراہ زہراء (س) اکیڈمی پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ جن کی بدولت پاکستان کی پسماندہ علاقوں میں دینی تبلیغ کا کام جاری ہے۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان و زہراء (س) اکیڈمی پاکستان کی پوری ٹیم اور ان کے تمام مددگاروں کے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے دعا مغفرت بھی کی گئی۔
آخر میں تمام مبلغین مین سینٹرز کے پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔
آپ کا تبصرہ