حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گلگت، بلتستان میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی سرپرستی اور سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی ہدایات پر زہرا (س) اکیڈمی پاکستان کے زیر اہتمام دنیور میں سیلاب زدگان کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی جاری ہے۔ جس میں جعفریہ یوتھ اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے جوان متاثرین کی خدمت و معاونت میں مصروف عمل ہیں۔

الحمد اللہ دوسرے مرحلے میں 100 واٹر ٹینکر (پینے کے صاف و شفاف پانی) کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔
یاد رہے کہ حالیہ سیلاب سے گلگت، بلتستان کے تباہ کاریوں میں عوام الناس کی امداد اور معاونت میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی سرپرستی اور زہرا (س) اکیڈمی کے چیئرمین سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی حفظہ اللہ کی ہدایات پر کارکنان و رضاکار ٹیمیں مسلسل مصروف عمل ہیں۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام کارکنان اور رضاکار ٹیموں کی حفاظت فرمائے اور ان کی خدمات اپنے بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین یا رب العالمین









آپ کا تبصرہ