حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر پرستی اور زہرا (س) اکیڈمی کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی ہدایات و نگرانی میں اور شیعہ علماء کونسل ضلع تھرپارکر کے زیر انتظام العطش سبیل امام حسین علیہ السلام کے تحت سولر سیبل ثمر پمپ1447ھ 2025ء کے تحت لگنے کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق تحصیل ننگر پارکر کے گاؤن عبدالغفور رجب محلہ مین بور کا کام مکمل ہو چکا ۔ الحمد للہ پانی میٹھا اور قابل استعمال ہے ۔تقریباً 200 سے زیادہ خاندان مستفید ہوں گے۔ اسی طرح گاؤں عبدالغفور رجب محلہ تحصیل ننگرپارکر کے بارڈر کے قریب بھی ایک غریب اور پسماندہ علاقہ ہے جہاں پر پینے کے پانی کی کوئی سہولت میسر نہیں ہے ۔ اس شدید گرمی میں مقامی لوگ دور دراز علاقوں سے پانی بھرنے کے لئےجاتے تھے اور شدید مشکلات کا شکار تھے ۔
علاقہ مکینوں کے مطابق وہ لوگ شکریہ ادا کرتے ہیں قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی اور زہرہ (س) اکیڈمی کے سربراہ ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی اور مخیر حضرات کا جنہوں نے اس کار خیر میں مدد کی ۔










آپ کا تبصرہ