حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان کے شہر حیدرآباد، سندھ میں استقبال ماہ رمضان المبارک 1446ھ و مبلغین سیمینار کے سلسلہ میں زہرا (س) اکیڈمی پاکستان کی جانب سے شیعہ علماء کونسل پاکستان حیدرآباد ڈویژن کے زیر اہتمام سٹی ہال حیدرآباد میں عظیم الشان سمینار منعقد کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اس سمینار میں سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے علاوہ بزرگ عالم دین علامہ محسن رضا مھدوی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری علامہ محمد علی جروار، صوبائی صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی و دیگر علماء کرام و تنظیمی رفقاء علاقہ معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
علماء کرام و تنظیمی رفقاء نے سیکرٹری جنرل کی آمد پر استقبال بھی کیا۔
یاد رہے کہ رمضان المبارک 1446ھ میں مبلغین کی بڑی تعداد مختلف مقامات پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے اور سیکرٹری جنرل کی ہدایات و خصوصی توجہ سے اپنے فرائض سرانجام دینگے۔
آپ کا تبصرہ