حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے سرزمین سیہون میں سالانہ اجتماع برسی شہدائے سیہون میں خصوصی شرکت کی اور درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر (رح) پر بھی حاضری دی اور چادر چڑھائی۔
رپورٹ کے مطابق اس موقع پر ان کے ہمراہ علماء کرام، تنظیمی کارکنان و دیگر رفقاء بھی موجود تھے۔
سیکرٹری جنرل نے عزاداری اور عظیم الشان اجتماع میں خصوصی شرکت کی اور موجودہ ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلی خطاب کرتے ہوئے کہا: راہ حسینی (ع) پر چلنے کے لیے شہدائے ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے لہذا ہم قربانی دیں گے مگر اپنے حقوق اور تشیع کی حفاظت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، تیار رہیں پاراچنار مظلوم ہے۔
انہوں نے مزید کہا: شہداء کے خاندانوں نے بلند ہمتی اور محکم جذبات کو معاشرے میں منتقل کیا ہے ایسے جذبے اور پختہ عزم ملت کی تعمیر و ترقی کا سبب بنتے ہیں۔ اسی جذبے کے ساتھ یہ کارواں رواں دواں ہے اور رہے گا۔ آخر میں ملک و ملت سلامتی کی اجتماعی دعا بھی کی گئی۔
آپ کا تبصرہ