۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ایئر ایمبولینس کے ذریعہ ادویات کی بڑی کھیپ پاراچنار پہنچانے کا اعلان

حوزہ/ علامہ شیخ شبیر حسن میثمی نے کہا: ائیر ایمبولینس آئندہ ایک دو روز میں زہراء اکیڈمی پاکستان کی جانب سے ادویات کی بڑی کھیپ لیکر پارا چنار پہنچ رہی ہے جہاں مریضوں کے لیے ادویات کو باہم پہنچانے کے علاوہ وہاں سے مریضوں کو پشاور لانے کے فرائض بھی انجام دے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی خصوصی کاوشوں اور اعلیٰ سطحی رابطوں کے بعد ائیر ایمبولینس آئندہ ایک دو روز میں زہراء (س) اکیڈمی پاکستان کی جانب سے ادویات کی بڑی کھیپ لیکر پارا چنار پہنچ رہی ہے۔ جہاں مریضوں کے لیے ادویات کو باہم پہنچانے کے علاوہ وہاں سے مریضوں کو پشاور لانے کے فرائض بھی انجام دے گی۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے ادویات کی فراہمی کے موقع پر صحافوں سے گفتگو میں کہا: ضلع کرم میں امن و امان کے لیے کی جانے والی کاوشوں کا ثمرآور ہونا ناگزیر ہے اور مکمل قیام امن تمام پاکستانیوں کے لیے نیک شگون ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا: اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ ملک بھر کی طرح ضلع کرم میں بھی امن و امان برقرار رہے اور اتحاد و وحدت کے ذریعہ امت مسلمہ وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا: قائدِ ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی نے امن و امان کے قیام کی خصوصی کاوشوں کی طرح وہاں کی عوام کی طبی امداد کے لیے بھی بھرپور اقدامات کئے جس کے باعث آئندہ ایک دو روز میں ائیر ایمبولینس ادویات کی کھیپ پارا چنار لے کر جائے گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .