جمعرات 11 دسمبر 2025 - 16:32
عادلانہ نظام کا قیام ہی حقیقی ترقی کی راہ ہموار کرتا ہے، علامہ شبیر حسن میثمی

حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان نے کہا: ہمارا منشور کسی ایک جماعت کے لیے نہیں بلکہ پوری قوم کے اجتماعی مفاد کے لیے ہے جو ان اصولوں پر قائم ہے جس میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، عادلانہ نظام کا قیام، عوام کے حقوق کا تحفظ، اسلامی اقدار کا فروغ شامل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے پانچ نکاتی منشور کو قوم کی امیدوں اور ملک کے مستقبل کا راستہ قرار دیتے ہوئے کہا: پاکستان کی ترقی، استحکام اور وحدت کا دار و مدار آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور ایک منصفانہ نظام کے قیام پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا: جب تک انصاف ہر شہری کے در تک نہیں پہنچتا، مساوات اور امن قائم نہیں ہو سکتا۔ ہمارا منشور کسی ایک جماعت کے لیے نہیں بلکہ پوری قوم کے اجتماعی مفاد کے لیے ہے جو ان اصولوں پر قائم ہے جس میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، عادلانہ نظام کا قیام، عوام کے حقوق کا تحفظ، اسلامی اقدار کا فروغ شامل ہے۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا: اسلامی اقدار ہماری تہذیب اور ریاست کا بنیادی حصہ ہیں، جنہیں مضبوط کیے بغیر معاشرتی اصلاح ممکن نہیں، عوام کے حقوق کا تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے، اسلامی تحریک پاکستان ظلم و ناانصافی کے خلاف ہر محاذ پر آواز بلند کرتی رہے گی اور ایک ایسے پاکستان کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی جہاں ہر شہری خود کو محفوظ، باوقار اور مساوی حقوق کا حامل محسوس کرے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل نے کارکنان اور قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا: وہ اس منشور کو مضبوطی سے تھامیں اور گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں انصاف، استحکام اور اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے متحد رہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha