جمعرات 11 دسمبر 2025 - 23:23
پاکستان کے حکمران اور سیاستدان مسئلۂ فلسطین پر قائدِ اعظم کے اصولوں پر عمل کریں، حجت الاسلام سلمان نقوی

حوزہ/ مدرسہ امام علی علیہ السلام میں یومِ ولادتِ با سعادت حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے ایک باوقار تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں اساتذہ اور طلباء نے بھرپور شرکت کی اور اس موقع پر فارغ التحصیل طلاب کو علمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ امام علی علیہ السلام میں یومِ ولادتِ با سعادت حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے ایک باوقار تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں اساتذہ اور طلباء نے بھرپور شرکت کی اور اس موقع پر فارغ التحصیل طلاب کو علمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

پاکستان کے حکمران اور سیاستدان مسئلۂ فلسطین پر قائدِ اعظم کے اصولوں پر عمل کریں، حجت الاسلام سلمان نقوی

تقریب سے مدرسے کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید سلمان نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے حکمرانوں اور سیاست دانوں کو مسئلہ فلسطین پر قائد اعظم کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے، کیونکہ اسرائیل صرف ایران کا دشمن نہیں، بلکہ ساری دنیا کے مسلمانوں کا دشمن ہے؛ یہ دشمن کبھی بھی دوست نہیں بن سکتا۔

پاکستان کے حکمران اور سیاستدان مسئلۂ فلسطین پر قائدِ اعظم کے اصولوں پر عمل کریں، حجت الاسلام سلمان نقوی

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت غزہ کے عوام پر بہت ظلم و ستم ہو رہا ہے اسرائیل جنگ بندی معاہدے کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے وہاں کے نہتے مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے۔ انہوں نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اور عرب حکمران صیہونی ریاست کے قیام کو ہرگز تسلیم نہ کریں اور اسرائیل کے مظالم کو روکیں۔

اس موقع پر حجت الاسلام و المسلمین سید منتظر مہدی نے سیرت و مقام سیدہ بیان کیا، جبکہ مدرسے کے پرنسپل حجت الاسلام و المسلمین نیاز علی اسدی نے مدرسہ علمیہ کے تعلیمی سسٹم ہر روشنی ڈالی۔ آخر میں رواں سال تعلیمی کورسز مکمل کرنے والے طلاب کو علمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha