جمعرات 11 دسمبر 2025 - 23:24
اسلام آباد؛ خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے تحت جشنِ فاطمی و یومِ خواتین کے موضوع پر سیمینار/ خواتین کی بھرپور شرکت

حوزہ/خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران اسلام آباد و راولپندی پاکستان کے زیرِ اہتمام ولادتِ باسعادتِ حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے خانۂ فرہنگ راولپنڈی میں ایک پُروقار سیمینار منعقد ہوا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران اسلام آباد و راولپندی پاکستان کے زیرِ اہتمام ولادتِ باسعادتِ حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے خانۂ فرہنگ راولپنڈی میں ایک پُروقار سیمینار منعقد ہوا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اسلام آباد؛ خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے تحت جشنِ فاطمی و یومِ خواتین کے موضوع پر سیمینار/ خواتین کی بھرپور شرکت

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا، جس کے بعد ڈائریکٹر جنرل خانۂ فرہنگ ایران ڈاکٹر مہدی طاہری نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

کلچرل قونصلر سفارتِ اسلامی جمہوریہ ایران جناب مجید مشکی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا نہ صرف اسلامی تاریخ کی عظیم ترین شخصیت ہیں، بلکہ موجودہ دور کی خواتین کے لیے عملی نمونہ بھی ہیں۔

ڈاکٹر پاکیزہ شہزادی اور ڈاکٹر راضیہ نوید نے اپنی تقاریر میں کہا کہ حضرت فاطمہ الزہراؑ کی زندگی میں عورت کی عزت، علم، کردار سازی اور خاندان کی مضبوطی کے تمام اصول موجود ہیں۔

اسلام آباد؛ خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے تحت جشنِ فاطمی و یومِ خواتین کے موضوع پر سیمینار/ خواتین کی بھرپور شرکت

تقریب سے ایران سے ڈاکٹر رستگار پناہ نے آن لائن خطاب کرتے ہوئے خواتین کے حقوق، تربیتِ اولاد، حسنِ معاشرت اور سماجی کردار کے حوالے سے حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔

تقریب کے دوران ایران کی کامیاب ترین خواتین کے عنوان سے ایک خصوصی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں ایران کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی خواتین کی تصاویر اور تعارف پیش کیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha