۱۸ آذر ۱۴۰۳ |۶ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 8, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی کی قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ملاقات

حوزہ/ سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے پاراچنار کی موجودہ صورتحال پر قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے پشاور سے واپسی پر راولپنڈی میں اہم ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ہوئی ملاقات میں پاراچنار کی موجودہ صورتحال سمیت مختلف امور پر بات چیت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس اہم ملاقات میں قائد محترم کو کرم ایجنسی، پاراچنار میں امن و امان کے صورتحال پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری اور دیگر سیاسی و سماجی فلاح بہبود کی تنظیموں کے سربراہان سے ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی گئی۔ جس میں ضلع کرم میں امن و امان کی بحالی بالخصوص پارا چنار پر مسلط کردہ جنگ اور راستوں کی بندش کے حوالے سے اشیائے ضروریات زندگی و طبی امداد باہم پہنچانے کے لیے اقدامات اور زخمیوں کی جنگ زدہ علاقوں سے جلد منتقلی کے سلسلے میں حکومتی و نجی کاوشیں شامل تھیں۔

قائد محترم نے ان اقدامات کو سراہا اور ضلع کرم میں جنگ بندی، زخمیوں کی فوری طبی امداد اور جنگ زدہ علاقوں کی عوام کے لیے بحالی کے اقدامات کو جلد شروع کرنے کی رہنمائی و ہدایات دیں۔ اس موقع پر قائد محترم نے ضلع کرم میں امن کی بحالی اورشہداء کی بلندی درجات کی دعا بھی فرمائی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .