پیر 16 دسمبر 2024 - 17:28
انجمن حسینیہ پاراچنار کے وفد کی قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ملاقات/ مختلف امور پر تبادلہ خیال

حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے کرم پاراچنار سے تشریف لائے انجمن حسینیہ پاراچنار کے وفد نے علامہ انور نجفی کی میزبانی میں جامعۃ الکوثر میں ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے کرم پاراچنار سے تشریف لائے انجمن حسینیہ پاراچنار کے وفد نے علامہ انور نجفی کی میزبانی میں جامعۃ الکوثر میں ملاقات کی اور پاراچنار کے حالات سے قائد ملت جعفریہ پاکستان کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی، مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، وفاق المدارس سے علامہ افضل حیدری، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ، علامہ شیخ فدا حسین مظاہری سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

انجمن حسینیہ پاراچنار کے وفد کی قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ملاقات/ مختلف امور پر تبادلہ خیال

مرکزی سیکرٹری جنرل نے ایئر ایمبولینس سمیت ادویات کی فراہمی اور پاراچنار سے بیمار افراد کی منتقلی سمیت اہم اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔انجمن حسینیہ کے وفد نے قومی جماعت کا شکریہ ادا کیا۔

قائد محترم نے انجمن حسینیہ اور پاراچنار مرکز کے وفد کی مختلف امور میں رہنمائی کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انجمن حسینیہ پاراچنار کے وفد کی قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ملاقات/ مختلف امور پر تبادلہ خیال

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .