۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی

حوزہ / علامہ شبیر حسن میثمی نے پاراچنار میں انجمن حسینیہ کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے پاراچنار میں انجمن حسینیہ کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا: ایک عرصہ سے پارا چنار کی پُر امن وادی کا امن خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا: حکومت اور ریاستی ادارے پاراچنار کے مسئلہ کا فوری اور مستقل حل نکالیں اور واقعات کے ذمہ ادارن کو فوری گرفتار کریں۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا: عوام کے مال و جان کی محافظ ریاست پاکستان ہے۔ حکومتِ پاکستان کو سنجیدگی کے ساتھ پاراچنار پر توجہ دینا چاہئے اور بہت جلد اور مستقل حل تلاش کرنا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .