حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ گورنر خیبرپختونخوا جناب فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس میں اہم ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں، ضلع کرم اور پارا چنار کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں اور سنجیدگی سے حل کرنے پر زور دیا دیا گیا۔
اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل شیخ شبیر احمد میثمی کے ہمراہ مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر اور سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ و دیگر رفقاء موجود تھے۔