اتوار 22 فروری 2026 - 02:42
مختلف علمائے کرام کے وفد کی گورنر پنجاب سے اہم ملاقات / نصابِ تعلیم سمیت مختلف امور پر گفتگو

حوزہ / مختلف جامعات کے ذمہ دار علمائے کرام کے ایک وفد نے گورنر پنجاب جناب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں اہم ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور کے مختلف جامعات کے ذمہ دار علمائے کرام کے ایک وفد نے حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علامہ محمد حسین اکبر کی سربراہی میں 19 فروری بروز جمعرات کو گورنر پنجاب جناب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق چیئرمین سینیٹ سید نئیر حسین بخاری بھی موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات کے دوران مختلف قومی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ بالخصوص قومی یکساں نصابِ تعلیم میں موجود خامیوں اور ان کی اصلاح کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں تاکہ نصاب کو اسلامی اقدار اور معاشرتی ہم آہنگی سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔ اسی طرح اولادِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ساداتِ کرام کے لیے خمس کے منظم اور مؤثر نظام کے نفاذ پر زور دیا گیا جو اسلامی نظریاتی کونسل میں مشترکہ طور پر منظور ہو چکا ہے۔ وفد نے اس امر پر توجہ دلائی کہ اس منظور شدہ نظام کو عملی طور پر نافذ کیا جائے تاکہ مستحق سادات تک مالِ خمس کی منصفانہ اور شفاف ترسیل یقینی بنائی جا سکے۔

مختلف علمائے کرام کے وفد کی گورنر پنجاب سے اہم ملاقات / نصابِ تعلیم سمیت مختلف امور پر گفتگو

مزید برآں عزاداری اور بالخصوص زیارتِ اربعین کے حوالے سے درپیش مسائل نیز زائرین کو پیش آنے والی مشکلات پر بھی سیر حاصل تبادلۂ خیال کیا گیا اور ان کے مؤثر حل کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

گورنر پنجاب نے وفد کے تمام تر نکات کو توجہ سے سنا اور متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات کی ہدایت کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

قابل ذکر ہے کہ وفد میں مندرجہ ذیل علمائے کرام شامل تھے:

1. علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر — بانی و سرپرستِ اعلیٰ ادارہ منہاجُ الحسین لاہور

2. علامہ رائے ظفر علی — جامعہ باقر العلوم لاہور

3. علامہ محمد سبطین اکبر — مہتمم جامعہ منہاج الحسین لاہور

4. علامہ لعل حسین خان توحیدی — وفاق المدارس الشیعہ پاکستان جامعہ المنتظر(لاہور)

5. علامہ غلام مصطفی نئیر علوی — امامِ جماعت، علی رضا آباد لاہور

6. علامہ حسن رضا باقر - امام جمعہ و جماعت جامع مسجد امام حسن ادارہ منہاج الحسین لاہور

7. علامہ ناظم حسین عترتی - جامعۃ المصطفی لاہور

8.علامہ سید صبیح حیدر شیرازی ۔ امام جماعت مسجد قصر صاحب الزمان لاہور

9.علامہ عظمت علی اعوان ۔ مسجد خدیجہ الکبری نیاز بیگ لاہور

10. علی حسین اکبر — نمائندہ شیعہ زائرین کاروان

11.سید علی مہدی زیدی ۔ چئیرمین مسجد کمیٹی صاحب الزمان کرشن نگر لاہور

12. راجہ اعجاز حسین جنجوعہ - خوشاب

مختلف علمائے کرام کے وفد کی گورنر پنجاب سے اہم ملاقات / نصابِ تعلیم سمیت مختلف امور پر گفتگو

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha