حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی رہائش گاہ پر استحکامِ پاکستان پارٹی کے مرکزی صدر اور وفاقی وزیرِ مواصلات عبد العلیم خان نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔
ملاقات میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر میثمی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و لیگل ایڈوائزر ٹو قائد محترم سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد آخوندزادہ بھی شریک تھے۔

اس اہم ملاقات میں گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات، قومی و ملی امور، اور پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
فریقین نے ملکی استحکام، قومی یکجہتی اور باہمی مشاورت کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
قابل ذکر ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کے وفد میں مرکزی سیکریٹری جنرل میاں خالد محمود، صوبائی صدر پنجاب رانا نذیر احمد، صوبائی سیکریٹری جنرل پنجاب شعیب صدیقی اور ضلعی سیکریٹری جنرل لاہور رانا جاوید اقبال بھی شامل تھے۔










آپ کا تبصرہ