حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ، کراچی ڈویژن اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان سندھ کے اہم ذمہ داران کی زہرا (س) اکیڈمی میں ملاقات ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں موجودہ ملکی بالخصوص پاراچنار کے معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
سیکرٹری جنرل نے وفد کو قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے کی گئی خدمات پر تفصیلی آگاہ کیا، ایئر ایمبولینس، ادویات اور زخمیوں کی منتقلی کے فوری اقدامات پر وفد نے سیکرٹری جنرل کو خراج تحسین بھی پیش کیا اور اس معاملے میں مکمل ساتھ دینے کا عہد بھی کیا اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر صوبائی صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی، مرکزی نائب صدر حسنین مہدی، نائب صدر مولانا حسنین رضا کراچی ڈویژن کے صدر مولانا بدر الحسنین، سیکرٹری مولانا سجاد حاتمی، برادر کوثر عباس، برادر علی محمد بخاری، جعفریہ یوتھ کے صوبائی ناظم برادر ساجد حسین، محترم برادر رفعت عباس زیدی بھی موجود تھے۔ آخر میں تمام مسائل و مشکلات کے حل کی اجتماعی دعا بھی کی گئی۔
آپ کا تبصرہ