حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی صوبائی منسٹر سید ناصر حسین شاہ اور سینیٹر وقار مھدی سے وفد کے ہمراہ اہم ملاقات ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں حالیہ کراچی میں ہونے والے واقعات کے حوالے سے تفصیلی گفت و شنید ہوئی بالخصوص گرفتار افراد اور شہداء کی فیملیز کو انصاف کی فراہمی جیسے موضوعات زیر غور رہے۔
صوبائی منسٹر نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سنجیدہ اور بابصیرت اقدامات پر خراج تحسین بھی پیش کیا اور یقین دہانی کرائی کہ ہم اعلی حکام اور پارٹی قیادت سے بات کر کے بے گناہوں کو انصاف دلانے میں عملی کردار ادا کریں گے۔
بعد ازاں سیکرٹری جنرل کی تشریف آوری پر سید ناصر حسین شاہ نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
قابل ذکر ہے کہ اس وفد میں صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل سندھ علامہ سید اسد اقبال زیدی، مرکزی نائب صدر حسنین مہدی، رہنماء شیعہ علماء کونسل پاکستان جناب سرور بھائی، محترم علی محمد بخاری، رفعت عباس زیدی و دیگر رفقاء بھی موجود تھے۔
آپ کا تبصرہ