حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے موجودہ سندھ کی صورتحال پر تنظیمی میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا: موجودہ سندھ میں کینالوں کے حوالے سے وکلاء کے احتجاج پر پولیس کے لاٹھی چارج اور تشدد پر تشویش ہے۔
انہوں نے کہا: پُرامن احتجاج آئینی و قانونی حق ہے، حکومت سندھ معاملات کو بات چیت کے ذریعہ حل کرنے کی کوشش کرے۔
شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا: وفاقی اور صوبائی حکومت معاملات کو سنجیدگی سے حل کرے، احتجاج کرنے والے وکلاء کے تحفظات کو سن کر مسائل حل کرنا بہت ضروری ہیں۔
علامہ شبیر میثمی نے کہا: راستوں کی بندش سے عوام اور تاجر برادری بھی مشکلات کا شکار ہے۔ سی سی آئی اجلاس جلد بُلا کر مسائل کا حتمی حل نکالا جائے۔









آپ کا تبصرہ