حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے وفد کے ہمراہ ایرانی قونصیلیٹ میں منعقدہ "حمایت مظلومین جہان و مقاومت کانفرنس" میں خصوصی شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق قونصل جنرل جناب حسن نوریان نے سیکرٹری جنرل کو خوش آمدید کہا، اس موقع پر صدر ملی یکجہتی کونسل جناب صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر بھی بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔
سیکرٹری جنرل نے اہم خطاب کرتے ہوئے کہا: ہمارا دشمن بہت کمروز ہے اور مغرب مقاومتی محور سے اتنا خوفزدہ ہو چکا ہے کہ اپنے ہی ڈیجیٹل میڈیا سے مقاومتی شہداء کی تصاویر تک برداشت نہیں کرتا۔ یہی وجہ ہے کہ ان عظیم شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ ہمارا ہر بچہ تمنائے شہادت رکھتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سیکرٹری جنرل کے ہمراہ صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل سندھ علامہ سید اسد اقبال زیدی، مرکزی نائب صدر برادر حسنین مہدی، جنرل سیکرٹری سندھ مولانا جعفر سبحانی مولانا مظہر عباس، برادر مبشر حسین ، برادر رفعت عباس زیدی و دیگر موجود تھے۔
آپ کا تبصرہ