پیر 20 جولائی 2026 - 14:06
قائد ملت جعفریہ پاکستان سے مولانا اشفاق وحیدی کی ملاقات / ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر تبادلۂ خیال

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما مولانا اشفاق وحیدی نے راولپنڈی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں ملکی و بین الاقوامی صورتحال سمیت مختلف تنظیمی اور سیاسی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا اشفاق وحیدی نے ملاقات کے آغاز میں قائد ملت جعفریہ پاکستان کی اہلیہ کی گزشتہ ماہ وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے مولانا اشفاق وحیدی کی ملاقات / ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر تبادلۂ خیال

ملاقات کے دوران قائد محترم کے ساتھ موجودہ بین الاقوامی اور ملکی حالات پر تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ مختلف دینی، سماجی اور قومی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مولانا اشفاق وحیدی کو مختلف تنظیمی اور سیاسی امور کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرتے ہوئے اتحاد، نظم و تنظیم اور عوامی خدمت کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے مولانا اشفاق وحیدی کی ملاقات / ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر تبادلۂ خیال

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha