حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان پارا چنار کے سابق ضلعی صدر حجت الاسلام مولانا باقر علی حیدری نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔
ملاقات میں علاقائی مسائل اور محرم الحرام کے امور پر قائدِ ملّت جعفریہ سے رہنمائی لی۔

وفد میں جناب میر حسین کربلائی واہ کینٹ، ذاکر اہلبیتؑ سید مجاہد حسین اور ذاکر اہلبیت جناب سید مہدی بھی شامل تھے۔
اس موقع پر علامہ سید ساجد علی نقوی نے وفد کی گزارشات پر رہنمائی، عزاداری کو منظم اور بھرپور انداز میں منانے اور اتحاد و وحدت کے عمل پر تاکید کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔










آپ کا تبصرہ