حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور قائد حزبِ اختلاف سینیٹ، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی اور چیف آرگنائزر ڈاکٹر سید ناصر عباس شیرازی کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ایرانی سفارت خانے میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران مختلف باہمی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ خصوصاً رہبرِ شہید کی تشییعِ جنازہ میں شرکت اور اس حوالے سے انتظامات و دیگر متعلقہ معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
دونوں جانب سے امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز، باہمی تعاون اور علاقائی صورتحال پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔









آپ کا تبصرہ