اتوار 21 جون 2026 - 20:03
عزاداری امام حسین میں کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے: علامہ مبشر حسن

حوزہ/مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان صوبۂ سندھ کی کابینہ کا اہم ہنگامی اجلاس صوبائی سیکریٹریٹ میں منقد ہوا؛ جس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا سندھ حکومت محرم الحرام کے انتظامات میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے۔ اندرون سندھ کے اضلاع میں ابھی تک مجالس و جلوس کے حوالے سے کوئی کام نہیں کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان صوبۂ سندھ کی کابینہ کا اہم ہنگامی اجلاس صوبائی سیکریٹریٹ میں منقد ہوا؛ جس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا سندھ حکومت محرم الحرام کے انتظامات میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے۔ اندرون سندھ کے اضلاع میں ابھی تک مجالس و جلوس کے حوالے سے کوئی کام نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسری جانب کالعدم تنظیموں کے لوگ آزادانہ طور پر سرگرم ہیں اور فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں۔ نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام کی یاد میں سبیل سندھ دھرتی کی ثقافت ہے۔ سندھ میں بسنے والے عاشقان اہلبیت علیہم السلام صدیوں سے محرم الحرام میں نواسہ رسول اور شہدائے کربلا کی یاد میں سبیل امام کا اہتمام کرتے ہیں، لیکن سندھ حکومت محرم الحرام میں مختلف مقامات پر لگنے والی سبیلوں کو بند کروا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کے اس عمل سے عزاداروں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام میں کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے۔ عزاداروں کے خلاف مقدمات کا اندراج مذہبی آزادی سے متصادم اور آئینی خلاف ورزی ہے۔ ملک کو مسلکی ریاست نہ بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی شیعہ سنی مل کر نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا غم منائیں گے۔ اتحاد و اخوت کا عملی اظہار عالم استکباری قوتوں کے لیے شکست کا پیغام ثابت ہو گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha