ہفتہ 20 جون 2026 - 10:29
عزاداروں کو درپیش مشکلات کا حل، حکومت کی اولین ترجیح ہے: ایم ڈبلیو ایم سندھ

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ حیات عباس نجفی نے وفد کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں اور امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عزاداروں کو درپیش مشکلات کا حل، حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ حیات عباس نجفی نے وفد کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں اور امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عزاداروں کو درپیش مشکلات کا حل، حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وفد میں صوبائی سینیئر نائب صدر علامہ صادق جعفری، صوبائی جنرل سیکرٹری سندھ علامہ مبشر حسن، سیکرٹری اطلات نیر علی اور جلوس کے پرمٹ ہولڈر بھی ہمراہ تھے۔

علامہ حیات عباس نجفی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اور بلدیاتی اداروں کی ناقص کارکردگی کے باعث محرم الحرام سے پہلے کوئی کام نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ محرم کے آغاز سے قبل سندھ حکومت نے میٹنگ کر کے بہت دعوے کیے اور یقین دہانی کروائی کہ محرم سے قبل تمام کام مکمل کر لیے جائیں گے اور عزاداروں کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی، لیکن یہ تمام باتیں صرف اور صرف دعوے کی حد تک ثابت ہوئیں اور آج شہر کراچی میں جگہ جگہ عزاداران کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں آخر کب تک حکومت سندھ عوام کو بے وقوف بناتی رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کو روکے اور نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام کے نام پر لگائی جانے والی سبیلوں پر پابندی کسی صورت ہمیں قبول نہیں؛ لہٰذا جہاں جہاں سبیل پر مسائل پیش آرہے ہیں ان مسائل کو حل کرنے کے لیے حکومت فی الفور اقدامات کرے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha