جمعہ 19 جون 2026 - 22:19
علامہ محمد رمضان توقیر کا ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف امام بارگاہوں کا دورہ / اتحاد و ہم آہنگی پر زور

حوزہ / علامہ محمد رمضان توقیر نے ڈیرہ اسماعیل خان شہر کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور مختلف پروگراموں میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محرم الحرام 1448ھ کے موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے ڈیرہ اسماعیل خان شہر کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور مختلف پروگراموں میں شرکت کی۔

علامہ محمد رمضان توقیر اپنے دورے کے دوران تھلہ حیدر شیرازی بھی پہنچے جہاں سادات کے مختلف گروہوں کے درمیان محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس عزا کے حوالے سے موجود بعض غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے ملاقاتیں اور مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر محرم الحرام کے ایام کو باہمی اتحاد، اخوت اور ہم آہنگی کے ساتھ منانے پر اتفاق کیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عزاداری سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے تمام پروگراموں کو نظم و ضبط، باہمی احترام اور یکجہتی کے ماحول میں منعقد کیا جائے گا۔

علامہ محمد رمضان توقیر کا ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف امام بارگاہوں کا دورہ / اتحاد و ہم آہنگی پر زور

علامہ محمد رمضان توقیر نے گفتگو کرتے ہوئے محرم الحرام کے دوران اتحاد بین المؤمنین، امن و امان کے قیام اور عزاداری کے تقدس کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا: باہمی تعاون اور اتفاق و اتحاد کے ذریعے ہی عزاداری کے پروگراموں کو بہترین انداز میں منعقد کیا جا سکتا ہے۔

علامہ محمد رمضان توقیر کا ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف امام بارگاہوں کا دورہ / اتحاد و ہم آہنگی پر زور

اس موقع پر امن کمیٹی کے رکن حلیم خان قصوریہ، مخدوم الطاف حسین شاہ، سید سجاد حسین شیرازی، ڈی ایس پی ڈیرہ سرکل عابد اقبال، ندیم بلوچ ایڈووکیٹ اور مولانا مجاہد حسین بھی موجود تھے۔

شرکاء نے محرم الحرام کے دوران امن، بھائی چارے اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

علامہ محمد رمضان توقیر کا ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف امام بارگاہوں کا دورہ / اتحاد و ہم آہنگی پر زور

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha