جمعرات 11 جون 2026 - 15:53
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی زیرِ صدارت محرم الحرام کے دوران امن و امان پر اجلاس

حوزہ/ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان حکمت اللہ کی زیرِ صدارت محرم الحرام 2026ء کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر، کمیٹی کے ارکان، اہلِ سنت و اہلِ تشیع کے معززین و علماء اور متعلقہ سرکاری محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان حکمت اللہ کی زیرِ صدارت محرم الحرام 2026ء کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر، کمیٹی کے ارکان، اہلِ سنت و اہلِ تشیع کے معززین و علماء اور متعلقہ سرکاری محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ماہِ محرم کے دوران امن و امان کے قیام، جلوسوں کے راستوں کی سیکیورٹی، باہمی ہم آہنگی اور انتظامی تیاریوں سے متعلق تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر تمام محکموں کو باہمی ہم آہنگی کے ساتھ فرائض انجام دینے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ محرم الحرام کو پُرامن اور بِلا تعطل گزارنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

علماء و عمائدین نے یقین دلایا کہ وہ امن کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha