منگل 9 جون 2026 - 13:40
مرکز افکار اسلامی کی جانب سے منعقدہ "نہج البلاغہ مقالہ نویسی مقابلہ 2026ء" کے نتائج کا اعلان

حوزہ/ مرکز افکار اسلامی کی جانب سے انگلینڈ کے شہر پیٹربورو میں منعقدہ نہج البلاغہ کانفرنس کے دوران "نہج البلاغہ مقالہ نویسی مقابلہ 2026ء" کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکز افکار اسلامی کی جانب سے 7 جون 2026ء کو انگلینڈ کے شہر پیٹربورو میں نہج البلاغہ کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں معروف خطباء حضرات نے نہج البلاغہ کے علمی، فکری اور تربیتی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

کانفرنس کے دوران مرکز افکار اسلامی کی جانب سے اور حرم مطہر امیرالمومنین علیہ السلام اور جامعۃ الکوثر کے تعاون سے منعقدہ "نہج البلاغہ مقالہ نویسی مقابلہ 2026ء" کے نتائج کا بھی باضابطہ اعلان کیا گیا۔

اس مقالہ نویسی انعامی مقابلے میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے محققین، طلبہ اور اہلِ قلم نے شرکت کی تھی اور نہج البلاغہ کے مختلف موضوعات پر اپنے اپنے تحقیقی مقالات پیش کیے۔

یہ کانفرنس نہج البلاغہ یوٹیوب چینل (nahjulbalagha1) سے براہِ راست نشر کی گئی جس میں "نہج البلاغہ مقالہ نویسی مقابلہ 2026ء" کے نتائج کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔

نتائج کی تفصیل کچھ اس طرح ہے:

پہلا انعام / 300 ڈالر:

نہج البلاغہ میں حکومت اور سیاست کے اصول / محمد مصطفیٰ محقق (کالم نگار، محقق، فارغ التحصیلِ حوزہ، کوئٹہ، پاکستان)

دوسرا انعام / 250 ڈالر:

نہج البلاغہ میں حکومت و سیاست کے اصول / ڈاکٹر نجم الحسن خان (پی ایچ ڈی اردو؛ ملتان پاکستان)

تیسرا انعام / 200 ڈالر:

نہج البلاغہ اور جدید کلینیکل نفسیات میں ذہنی پریشانی کا حل / عزیز اللہ قریشی (پی ایچ ڈی اسکالر، خیرپور سندھ، پاکستان)

12 انعامات / فی نفر 100 ڈالر:

1. نہج البلاغہ کی روشنی میں ثقافتی یلغار کے مقابل میں دفاعی اور اقدامی حکمت عملی / محمد صادق جعفری (حوزہ علمیہ قم، ایران)

2. نہج البلاغہ میں اولاد کی تربیت کے اصول / شبیر حسین ساقی (حوزہ علمیہ امام خمینیؒ کراچی و ایم فل اسٹوڈنٹ یونیورسٹی آف کراچی)

3. نہج البلاغہ سے امام علیؑ کی معرفت / محمد حسین چمن آبادی (متعلم حوزہ علمیہ قم ایران، مدرسہ آل البیتؑ)

4. نہج البلاغہ سے عصرِ حاضر کے لیے رہنمائی / غلام رسول ولایتی (طالب علم جامعہ الکوثر، اسلام آباد، پاکستان)

5. نہج البلاغہ کی روشنی میں قوموں کے عروج و زوال کے اسباب / سجاد علی شگری (متعلم حوزہ امام خمینی کراچی + ریسرچ اسکالر پی ایچ ڈی وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی پاکستان)

6. نہج البلاغہ اور معاشرتی اقدار کی حفاظت — مبین فاطمہ، غازی آباد، یوپی، ہندوستان

7. نہج البلاغہ اور ثقافتی یلغار کا مقابلہ / سید کرامت حسین شعور جعفری (معروف مبلغ و کالم نگار، ہندوستان)

8. نہج البلاغہ کی روشنی میں انسانِ کامل / سمانہ علی ہیمانی (ایم-فل ہیومن ریسورس مینجمنٹ، پاکستان)

9. نہج البلاغہ سے امام علیؑ کی معرفت / فیروز علی مہر (فاضل طلبہ سطح پنج حوزہ علمیہ ایران)

10. نہج البلاغہ میں حقیقی شیعہ کی پہچان — ڈاکٹر نجم الحسن خان (پی ایچ ڈی اردو؛ ملتان پاکستان)

11. نہج البلاغہ میں قوموں کے عروج و زوال کے اسباب — عباس رضا (خیرپور میرس سندھ پاکستان)

12. نہج البلاغہ اور معاشرتی اقدار کی حفاظت / لیاقت علی اعوان (فاضل، محقق، فارغ التحصیل حوزہ علمیہ ایران)

مرکز افکار اسلامی کی جانب سے منعقدہ "نہج البلاغہ مقالہ نویسی مقابلہ 2026ء" کے نتائج کا اعلان

12 انعامات / مرکز افکار اسلامی کی نفیس کتب کا سیٹ (قرآن کریم + نہج البلاغہ + صحیفہ سجادیہ)

1. نہج البلاغہ میں صبر و استقامت — بشرٰی مشتاق، بیچلر آف کامرس، شاہ عبد اللطیف یونیورسٹی خیرپور

2. نہج البلاغہ کی روشنی میں ذہنی پریشانیوں کا حل — سیدہ اریتا حسن نقوی، پاکستان

3. نہج البلاغہ میں حکومت اور سیاست کے اصول — سید آل رضا، کراچی پاکستان

4. منجی بشریت اور نہج البلاغہ — سید زاہد حسین نقوی، پاکستان

5. نہج البلاغہ میں تاریخ سے عبرت — مظاہر حسین سفیر، بی ایس ایجوکیشن اردو یونیورسٹی کراچی

6. تاریخ سے عبرت نہج البلاغہ کی نظر میں — اشفاق علی، پاکستان

7. نہج البلاغہ میں حقیقی شیعہ — محمد سفیر مہدی رضوی، کراچی، پاکستان

8. معاشی مسائل کی وجوہات اور ان کے حل نہج البلاغہ کی روشنی میں، سید احمد رضوی، پاکستان

9. نہج البلاغہ میں علماء کا مقام و ذمہ داریاں — نجم الحسن خان، پی ایچ ڈی اردو؛ ملتان پاکستان

10. نہج البلاغہ میں اولاد کی تربیت کے اصول — مصطفیٰ کمال، پاکستان

11. عصر حاضر اور نہج البلاغہ میں حقوق انسانی کے تقاضے — ٹی اے رضوی، دہلی ہندوستان

12. نہج البلاغہ میں حقیقی شیعہ کی پہچان — مریم زہرا، پاکستان

14 انعامات / مرکز افکار اسلامی کی نفیس نہج البلاغہ

1. نہج البلاغہ سے امام علیؑ کی معرفت — غلام رضا خاصخیلی، پاکستان

2. نہج البلاغہ میں حکومت و سیاست کے اصول — عباس علی مہدوی، پاکستان

3. نہج البلاغہ میں قوموں کے عروج و زوال کے اسباب — محمد سلیم مطہری، پاکستان

4. معاشی مسائل کی وجوہات اور ان کے حل نہج البلاغہ کی روشنی میں — سید احمد رضوی، پاکستان

5. نہج البلاغہ میں اولاد کی تربیت کے اصول — ڈاکٹر برکت حسین پرہ، اسسٹنٹ پروفیسر ، کرگل کیمپس، یونیورسٹی آف لداخ، ہندوستان

6. نہج البلاغہ میں عدل اجتماعی کا تصور —محترمہ بختاور، کوئٹہ، پاکستان

7. تربیت اولاد کی بنیادی اصول نہج البلاغہ کی روشنی میں — حسین بخش الحسینی، حوزہ علمیہ قم، ایران

8. نہج البلاغہ کے رسائل میں انسانِ کامل — سیدہ وجیہہ کاظمی، پاکستان

9. نہج البلاغہ کے رو سے انسانِ کامل — سیدہ شیرین فاطمہ، پاکستان

10. نہج البلاغہ کے رو سے انسانِ کامل — سید محمد باقر رضوی، حوزہ علمیہ قم، ایران

11. نہج البلاغہ میں حکومت سیاست کے افاقی اصول — امجد نقوی، پاکستان

12. نہج البلاغہ سے ذہنی پریشانیوں کا حل — سیدہ شمسہ بتول گیلانی، پاکستان

13. نہج البلاغہ میں نسل نو کی شخصیت سازی — وجاہت علی، پاکستان

14. نہج البلاغہ میں تاریخ سے عبرت، اصول، مقاصد اور عصرِ حاضر میں مطابقت — مزمل احمد وانی، کشمیر، ہندوستان

مرکز افکار اسلامی کی جانب سے منعقدہ "نہج البلاغہ مقالہ نویسی مقابلہ 2026ء" کے نتائج کا اعلان

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha