بدھ 10 جون 2026 - 01:01
وفاق المدارس الشیعہ کی 9 رکنی مجلس اعلیٰ کا انتخاب

حوزہ/وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے 9 اراکین پر مشتمل مجلسِ اعلیٰ (سپریم کونسل) تشکیل دے دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے 9 اراکین پر مشتمل مجلسِ اعلیٰ (سپریم کونسل) تشکیل دے دی ہے؛ جس میں صدر اور سیکرٹری جنرل بحیثیت عہدہ شامل ہوں گے، جبکہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی، علامہ ملک اعجاز حسین نجفی خوشاب، علامہ رضی جعفر نقوی کراچی، علامہ شیخ محمد اسحاق نجفی اسلام آباد، علامہ محمد محسن مہدوی سکردو، علامہ شیخ محمدحسن سروری سکردو، علامہ خورشید انور جوادی ہنگو سے ممبران ہوں گے۔ مجلس اعلی ٰوفاق المدارس الشیعہ کا نگران ادارہ ہے جو وفاق المدارس سے ملحقہ مدارس دینیہ کے امور کی سرپرستی کرتا،نئے مدارس کے قیام اور اختلافی مسائل کے حل کے لئے رہنمائی کرتا ہے۔

وفاق المدارس الشیعہ کی 9 رکنی مجلس اعلیٰ کا انتخاب

دستور کے مطابق مجلسِ اعلیٰ کے سال میں دو اجلاس ہونا ضروری ہے، ہر پانچ سال بعد نئے صدر کے انتخاب کے لیے مجلسِ اعلیٰ الیکشن کمشن مقرر کرتی ہے۔

رئیس الوفاق آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے توقع کا اظہار کیا ہے کہ وفاق المدارس متدین علماء کی سرپرستی میں اچھے انداز سے اپنے امور سر انجام دے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha