حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کراچی پاکستان میں اسکاوٹس رابطہ کونسل کے زیرِ اہتمام "ہماری ذمہ داری، منظم عزاداری" کے عنوان سے ایک آگاہی پروگرام سادات امروہہ کلب، فیڈرل بی ایریا میں منعقد ہوا۔
پروگرام کا مقصد ایامِ عزاء کے دوران درپیش مسائل، انتظامی امور اور ان کے مؤثر حل کے حوالے سے شرکاء کو تفصیلی بریفننگ فراہم کرنا تھا، تاکہ عزاداری کے اجتماعات کو منظم اور پُرامن انداز میں منعقد کیا جا سکے۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جبکہ مختلف کمیونٹی تنظیموں کے ذمہ داران اور نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پروگرام میں مولانا ناظر تقوی، مولانا حیدر عباس، علامہ نثار قلندری، شبر رضا، ایس ایم نقی، علی ناصر، عباس بادامی، غیور علی، محمد میاں زیدی، سرور علی، محمد علی بخاری، ہاشم رضا، محمد طحہ اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

جناب کمیل عباس نے شرکاء کو ایامِ عزا کے دوران نظم و ضبط، سیکیورٹی، ٹریفک انتظامات اور باہمی رابطوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے منظم عزاداری کے فروغ اور مختلف اداروں کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
شرکاء نے بریفننگ کو مفید قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایامِ عزا کے دوران نظم و ضبط اور باہمی تعاون کو یقینی بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
پروگرام کے اختتام پر جناب قمبر رضوی نے تمام شرکاء و حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔









آپ کا تبصرہ