حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن کے دوسرے اجلاس عاملہ برائے سال 2025-26 کا انعقاد، المصطفیٰ ایجوکیشنل کمپلیکس میں کیا گیا۔
اجلاس کے پہلے مرحلے میں ریجنل کابینہ کے دوستان اور اضلاع سے احتساب لیا گیا اور دوسرے مرحلے میں دوسرے ششماہ پروگرام پیش کیا گیا۔

اجلاس میں سابق مرکزی صدر برادر سید فخر نقوی شریک تھے اور مختلف امور کے حوالے سے برادران کی رہنمائی فرما رہے تھے۔
اجلاس میں سینئر احباب میں سے سابق ڈویژنل صدر برادر ثقلین مہدوی، سابق ڈویژنل سوشل میڈیا انچارچ برادر مجاہد حسین، سابق ڈویژنل نائبِ صدر برادر مجتبیٰ نقوی شریک ہوئے اور اپنے قیمتی خیالات کا اظہار کیا۔
اجلاس میں المصطفیٰ ایجوکیشنل کمپلیکس کے چیئرمین حاجی سجاد، تحریکِ حسینی کے نائب صدر علامہ امین شاہ حسین، رکنِ ضلعی نظارت علامہ خیال حسین دانش بھی شریک ہوئے اور مختلف موضوعات کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اجلاس کے اختتامی مراحل میں مختلف امور اور مسائل کو ڈسکس کیا گیا۔
ریجنل صدر برادر حاجت حسین نے اختتامی کلمات پیش کیے اور اجلاس کا اختتام دعائے وحدت سے کیا گیا۔









آپ کا تبصرہ