حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سندھ پاکستان کے شہر نوابشاہ میں "پیغامِ حسینیت و مبلغین“ کے عنوان سے ایک عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسلام کے حقیقی پیغام اور تبلیغی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی گئی۔

واضح رہے یہ سیمینار شیعہ علماء کونسل پاکستان، ضلع شہید بینظیر آباد کے زیرِ اہتمام شہر کے معروف ایچ ایم خواجہ آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔
سیمینار کے مہمانِ خصوصی، سنیئر نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید محمد تقی نقوی نے خطاب کرتے ہوئے پیغامِ حسینیت کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حسینیت کا پیغام محض ایک تاریخ نہیں، بلکہ حق و صداقت اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا نام ہے، جسے آج کے دور میں مبلغین کے ذریعے صحیح پیرائے میں عوام تک پہنچانا نہایت ضروری ہے۔

اس عظیم الشان سیمینار میں علمائے کرام اور مبلغینِ عظام نے بھرپور شرکت کی اور عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق تبلیغی کاموں کو منظم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر موجود مبلغین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دین کی صحیح تعلیمات کی اشاعت اور پیغامِ حسینیت کو زندہ رکھنا ہر عالم اور مبلغ کی اولین ذمہ داری ہے۔










آپ کا تبصرہ