ملیر کراچی میں غدیر کے موقع پر فیملی فیسٹیول کا انعقاد

حوزہ/مجلسِ وحدت مسلمین ضلع ملیر کراچی کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی عظیم الشان جشن عید سعید غدیر فیملی فیسٹیول کا انعقاد، مین غازی چوک جعفر طیار سوسائٹی میں کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین و حضرات سمیت بچوں نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ وحدت مسلمین ضلع ملیر کراچی کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی عظیم الشان جشن عید سعید غدیر فیملی فیسٹیول کا انعقاد، مین غازی چوک جعفر طیار سوسائٹی میں کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین و حضرات سمیت بچوں نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر بچوں کے لیے جھولوں، پوپ کارن، کینڈی اسٹکس، فیس پینٹنگ کے اسٹالز، خواتین اور مرد حضرات کیلئے گول گپوں، کچوری،کولڈ ڈرنک اور مٹھائی کے اسٹالز لگائے گئے تھے، جبکہ آخر میں بچوں میں عیدی بھی تقسیم کی گئی۔

اس شاندار جشن میں ایم ڈبلیوایم کے ضلعی، ٹاؤن اور یونٹس کے عہدیداران سمیت مذہبی وسماجی شخصیات بھی شریک تھے۔

اس دوران 13جون کو مینار پاکستان لاہور میں شہید رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای ؒ کی یاد میں منعقدہ قومی اجتماع بعنوان شہید امت کانفرنس کی عوامی رابطہ اور چندہ مہم کے سلسلے میں کیمپ بھی لگایا گیا جس میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے کارکنان نے بھرپور حصہ لیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha