حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے تحت 7 روزہ تعلیماتِ اہل بیت (ع) ورکشاپ کا 06 جون سے 12 جون تک ثقافتی مرکز بھٹ شاہ ضلع مٹیاری میں آغاز کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی طرف موسم گرما کی تعطیلات میں 07 روزہ تعلیماتِ اہل بیت علیہم السلام ورکشاپ 06 جون سے 12 جون 2026ء تک ثقافتی مرکز بھٹ شاہ ضلع مٹیاری میں جاری ہے؛ جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔

اس موقع پر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ورکشاپ کے حوالے سے تمام دوست اور احباب خصوصی تعاون کریں اور اپنے بچوں کی تربیت کے لیے تربیتی ورکشاپ میں شرکت کروائیں۔










آپ کا تبصرہ