حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام خمینی ٹرسٹ (رجسٹرڈ) کے زیرِ اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی جامعہ امام خمینیؒ ، ماڑی انڈس ضلع میانوالی پنجاب پاکستان میں جشنِ عید غدیر کی مناسبت سے دو روزہ جشن کا اہتمام کیا گیا، جس کی صدارت رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان و چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی النجفی نے کی۔

یاد رہے دو روزہ جشنِ عید غدیر کے حوالے سے یہ پروگرام اتحاد بین المسلمین کا مظہر ہے جہاں تمام مکاتبِ فکر کے علماء کرام، خطباء، واعظین، معززین علاقہ شرکت کرتے ہیں۔
پہلی نشست محفلِ مشاعرہ کا اہتمام کیا جاتا ہے، جہاں ملک بھر سے نامور شعراء حضرات غدیر خم، ولایت امیر المؤمنین علیہ السلام کی مناسبت سے خصوصی اشعار پیش کرتے ہیں اور حاضرین محفل سے داد وصول کرتے ہیں، جبکہ 18 ذوالحجہ کو دو نشستیں منعقد کی جاتی ہیں، پہلی نشست میں شیعہ علمائے کرام ، واعظین، خطباء خطاب کرتے ہیں۔

اس موقع پر مولانا حافظ کاظم رضا نقوی (لاہور) علامہ عاشق نقوی (تلہ گنگ)، علامہ سید محمد نجفی (لاہور)، شعیہ علما کونسل (لاہور) کے صدر چوہدری صغیر ورک، ذاکر اہل بیت ؑ اسد عباس نارہ، مولانا عبد الرؤف عابدی، مولانا انتظار مہدی سمیت دیگر افراد نے شان امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہم السلام بیان کی اور غدیر خم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
دوسری نشست میں اہل سنت کے معروف نعت خواں، واعظین و مشائخ عظام فضائل امیر المومنین علیہ السلام پیش کرتے ہیں۔
اس موقع پر صاحبزادہ ملک پرویز اکبر ساقی (چیئرمین تحریک وحدت اسلامی) کی سربراہی میں اہل سنت علمائے کرام کے وفد نے شرکت کی۔
جن میں مفتی محمد فیض اللہ (مذہبی سکالر )، علامہ یار محمد ظہوری (مرکزی رہنما جماعت اہل سنت )، پیر محمد امیر سلطان چشتی (مرکزی رہنما جمیعت علمائے پاکستان نیازی )، مفتی تنزیل انجم منہاج القران علامہ حافظ محمد حسین گولڑوی اور علامہ مفتی وحید احمد قادری شامل تھے۔

اس موقع پر راولپنڈی سے معروف نعت خواں قاری انعام الحق، علی رضا (دُلے والی)، شعیب رضا قاری (ہرنولی) سمیت دیگر افراد نے ہدیہ تبریک پیش کیا اور حاضرین محفل سے داد وصول کی۔
یاد رہے دو روزہ جشن عید غدیر کے موقع پر عظیم الشان اتحاد و وحدت کے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں جہاں موالیان حیدر کرار ؑ ولایت امیر المؤمنین علیہ السلام کی شان بیان کرتے ہیں۔
جشن کے اختتام پر چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی نے خطباء و ذاکرین اور نعت خوانوں میں غدیری شیلڈز تقسیم کیں۔










آپ کا تبصرہ