حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ امت واحدہ پاکستان حجۃ الاسلام محمد امین شہیدی اور ایم ڈبلیو ایم کے نائب چیئرمین حجۃ الاسلام احمد اقبال رضوی نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں علامہ سید جواد نقوی سے ملاقات اور 13 جون مینارِ پاکستان پر منعقد ہونے والی ’’شہیدِ امت کانفرنس‘‘ کے انتظامی و تنظیمی امور کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی۔

ملاقات میں کانفرنس کی تیاریوں، انتظامی معاملات، مختلف کمیٹیوں کی ذمہ داریوں، عوامی رابطہ مہم، شرکاء کی شرکت کو یقینی بنانے اور پروگرام کے نظم و نسق کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر کانفرنس کے انتظامی ڈھانچے، پروگرام کے مراحل، ذمہ داریوں کی تقسیم اور مختلف شعبہ جات کے مابین مؤثر رابطہ و ہم آہنگی کے امور پر بھی غور کیا گیا، تاکہ پروگرام کو منظم اور مؤثر انداز میں منعقد کیا جا سکے۔











آپ کا تبصرہ