منگل 2 جون 2026 - 21:14
علم حیات جاودانی اور جہالت موت کی علامت ہے: مولانا ابن حسن املوی

حوزہ/مولانا ابن حسن املوی نے توحید المسلمین ٹرسٹ لکھنؤ کے زیرِ اہتمام مدرسہ باب العلم مبارک پور میں سالانہ چیمپس مقابلہ جاتی امتحانات ۲۰۲۶ میں مبارک پور کے مختلف اسکولوں کے کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب تقسیمِ انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم حیات جاودانی اور جہالت موت کی علامت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا ابن حسن املوی نے توحید المسلمین ٹرسٹ لکھنؤ کے زیرِ اہتمام مدرسہ باب العلم مبارک پور میں سالانہ چیمپس مقابلہ جاتی امتحانات ۲۰۲۶ میں مبارک پور کے مختلف اسکولوں کے کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب تقسیمِ انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم حیات جاودانی اور جہالت موت کی علامت ہے۔

علم حیات جاودانی اور جہالت موت کی علامت ہے: مولانا ابن حسن املوی

انہوں نے کہا کہ مولا علی علیہ السلام کا ارشاد ہے کہ صاحبانِ علم زندہ ہیں اگرچہ وہ قبروں میں مدفون ہوں اور جاہل لوگ مردہ ہیں خواہ روئے زمین پر چلتے پھرتے ہوں۔بلا شبہ علم حیات جاودانی کی علامت ہے اور جہالت موت کی نشانی ہے۔ تازہ ترین مثال سامنے ہے، اسلامی جمہوری ایران نے نام نہاد سپر پاور امریکہ و غاصب اسرائیل کے خلاف حالیہ چالیس روزہ جنگ میں اپنی کامیاب اور شاندار جنگی حکمت عملی سے برتری اور غلبہ حاصل کرکے اور پھر ایران و امریکہ کے درمیان عمان،پاکستان اور قطر وغیرہ میں ہونے والے حالیہ اعلیٰ سطحی سفارتی مذاکرات کے متعدد مراحل میں اپنی سیاسی و علمی و اخلاقی بصیرت کا پرچم لہرا کر دنیا پر ثابت کر دکھایا کہ واقعی ’’علم سلطان ہے۔

مولانا نے مزید کہا کہ اکیلا ایران سپر پاور امریکہ و اسرائیل سمیت متعدد نام نہاد بادشاہی خلیجی عرب ملکوں سے بھی چالیس روز تک کامیابی و جوانمردی کے ساتھ نبرد آزما رہا اور اپنی طاقت و قوت کا تاریخی ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ یہ سب علم اور سائنس و ٹیکنالوجی میں ایران کے مردوں اور عورتوں دونوں کی انتھک محنتوں کا نتیجہ ہے۔مبصرین کا ماننا ہے کہ آج ایران میں خواندگی کی شرح امریکہ واسرائیل سے بھی کافی زیادہ بلند ہے۔

علم حیات جاودانی اور جہالت موت کی علامت ہے: مولانا ابن حسن املوی

تقریب تقسیمِ انعامات میں بطورِ مہمانِ خصوصی لکھنؤ سے تشریف لائے ہوئے ڈاکٹر سید نجم الحسن رضوی عرف نجمی سکریٹری ٹی ایم ٹی نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ کامیاب اور عزت کی زندگی گزارنا چاہتے ہو تو اعلیٰ تعلیم حاصل کرو۔ سبھی بچوں اور بچیوں کو چاہیے کہ تعلیم پر مکمل دھیان دیں اور سوشل میڈیا و موبائیل سے دور رہیں بیکار میں وقت ضائع نہ کریں؛ البتہ اخبارات ضرور پڑھا کریں۔

علم حیات جاودانی اور جہالت موت کی علامت ہے: مولانا ابن حسن املوی

ان کے علاوہ سید امیر احمد زیدی ٹرسٹی ٹی ایم ٹی، ڈاکٹر آل نبی سرپرست چیمپس مبارکپور، مقتدیٰ اے رضوی عرف رضوان ہیڈ ایجوکیشن سیکشن ٹی ایم ٹی، ماسٹر شجاعت علی مبارکپوری پرنسپل مارویلس پبلک اسکول مبارکپور، مشتاق حسین خان سکریٹری مدرسہ باب العلم مبارکپور نے بھی علم کی ضرورت و اہمیت اور موجودہ دور میں چیمپس کی افادیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

واضح رہے کہ مبارکپور میں چیمپس امتحانات ۲۰۲۶میں کل ۲۰۴لڑکے اور لڑکیاں شریک امتحان ہوئی تھیں جن میں سے ۱۶بچے اور بچیاں اعلیٰ نمبرات پاکر انعامات کے مستحق قرار پائے۔

مبارکپور میں امتحانات کے لیے دو سینٹر بنائے گئے تھے ایک مدرسہ باب العلم میں لڑکیوں کے لیے اور دوسرے مارویلس پبلک اسکول کٹرہ میں لڑکوں کے لیے۔

علم حیات جاودانی اور جہالت موت کی علامت ہے: مولانا ابن حسن املوی

پروگرام کے دوران طلباء و طالبات کے درمیان جنرل نالج پر مبنی کوئیز کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں مجموعی طور سے سبھی بچوں کی جنرل نالج قابلِ اطمینان پائی گئی۔پروگرام کی صدارت مولانا ابن حسن املوی واعظ نے کی۔پروگرام کا آغاز معروف ناظم مشاعرہ مختار معصوم املوی نے اپنے مخصوص ادبی انداز نظامت سے کیا۔

علم حیات جاودانی اور جہالت موت کی علامت ہے: مولانا ابن حسن املوی

آخر میں مولانا ابن حسن املوی، ماسٹر شجاعت علی کوآرڈینیٹر مبارکپور، ڈاکٹر آل نبی،مشتاق حسین خان سکریٹری مدرسہ باب العلم مبارکپور، ماسٹر رضی مجتبیٰ، مرحوم ظفر حیدر منیجر مارویلس پبلک اسکول، ڈاکٹر ام سلمیٰ، ذاکرہ بانو کو حکیم امت مولانا ڈاکٹر کلب صادق ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں طلباء وطالبات اور ان کے گارجین موجود رہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha