ہفتہ 6 جون 2026 - 12:56
حوزہ علمیہ امام ہادیؑ نور خواہ اوڑی کشمیر میں عظیم الشان جشنِ عیدِ غدیر+تصاویر

حوزہ/حوزہ علمیہ امام ہادی علیہ السلام نورخواہ اوڑی کشمیر کے زیرِ اہتمام عیدِ سعید غدیر کا عظیم الشان جشن نہایت مذہبی عقیدت، شایانِ شان انتظامات اور پُرجوش ماحول میں منعقد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ امام ہادی علیہ السلام نورخواہ اوڑی کشمیر کے زیرِ اہتمام عیدِ سعید غدیر کا عظیم الشان جشن نہایت مذہبی عقیدت، شایانِ شان انتظامات اور پُرجوش ماحول میں منعقد کیا گیا۔

حوزہ علمیہ امام ہادیؑ نور خواہ اوڑی کشمیر میں عظیم الشان جشنِ عیدِ غدیر+تصاویر

اس بابرکت تقریب میں ملکِ ہندوستان کے مختلف شہروں سے تشریف لانے والے معروف و ممتاز علمائے کرام نے شرکت کرکے عیدِ غدیر کی اہمیت، واقعۂ غدیر کی تاریخی حیثیت اور ولایتِ امیرالمؤمنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے موضوع پر مفصل اور علمی خطابات پیش کیے۔

حوزہ علمیہ امام ہادیؑ نور خواہ اوڑی کشمیر میں عظیم الشان جشنِ عیدِ غدیر+تصاویر

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت و منقبت اور قصائد پیش کیے گئے۔

مقررین نے اپنے خطابات میں واقعۂ غدیر کو اسلام کی تکمیل، دین کی بقا اور امت کی صحیح رہنمائی کا ضامن قرار دیتے ہوئے حاضرین کو پیغامِ غدیر اور مقصدِ ولایت کو اپنی عملی زندگی میں اپنانے کی تلقین کی۔

اس موقع پر شاعرِ اہلِ بیت علیہم السلام جناب سلمان تابش صاحب نے اپنے دلنشین کلام اور منقبتوں کے ذریعے حاضرین کے دلوں کو گرما دیا۔ ان کے اشعار کو شرکائے محفل نے بے حد سراہا اور عقیدت کے جذبات کا اظہار کیا۔

حوزہ علمیہ امام ہادیؑ نور خواہ اوڑی کشمیر میں عظیم الشان جشنِ عیدِ غدیر+تصاویر

تقریب میں حوزہ علمیہ امام ہادیؑ کے طلابِ کرام، اساتذۂ کرام، علماء، ذاکرین، معزز شخصیات اور کثیر تعداد میں مومنین و مومنات نے شرکت کی۔

شرکاء نے عہد کیا کہ وہ پیغامِ غدیر اور نظامِ ولایت کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں فروغ دینے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

حوزہ علمیہ امام ہادیؑ نور خواہ اوڑی کشمیر میں عظیم الشان جشنِ عیدِ غدیر+تصاویر

اختتامی کلمات میں منتظمین نے تمام مہمانانِ گرامی، علماء کرام، شعراء، طلاب، اساتذہ اور مومنین کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اسی جذبۂ ایمانی کے ساتھ شعائرِ اسلامی و اہلِ بیتؑ کی ترویج کے لیے ایسی روحانی و علمی محافل کا انعقاد جاری رہے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha