حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن کے تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے۔
بسم الله الرحمٰن الرحیم
انتقل إلى رحمة الله تعالى المرجع الديني الكبير سماحة آية الله العظمى الشيخ محمد إسحاق الفياض (قدس سره الشريف).
مجمع علماء و خطباء حیدرآباد انتہائی رنج و غم کے ساتھ مرجعِ عالی قدر، فقیہِ اہلِ بیتؑ، سماحة آية الله العظمى الشيخ محمد إسحاق الفياض (قدس سره الشريف) کے انتقالِ پُرملال پر حضرت امامِ عصرؑ، حوزۂ علمیہ نجفِ اشرف، علمائے کرام، طلابِ علومِ دینیہ، مقلدین اور تمام عالمِ اسلام کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے۔
مرحوم مرجعِ عالی قدر نے اپنی پوری زندگی دینِ اسلام، مکتبِ اہلِ بیتؑ، فقہِ جعفری اور امتِ مسلمہ کی رہنمائی کے لیے وقف کر دی۔ آپ کا علمی مقام، تقویٰ، زہد، اخلاص اور بے مثال خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ آپ کی رحلت عالمِ تشیع کے لیے ایک عظیم اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
ہم بارگاہِ الٰہی میں دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، انہیں جوارِ محمد و آلِ محمدؐ میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام پسماندگان، شاگردوں، مقلدین اور سوگواران کو صبرِ جمیل عنایت فرمائے۔
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
شریک غم: مجمع علماء و خطباء حیدرآباد










آپ کا تبصرہ