حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن ہندوستان کے تعزیتی پیغام مندرجہ ذیل ہے۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن نہایت رنج و الم کے ساتھ عالمِ تشیع کے جلیل القدر فقیہ، محققِ نامور، مرجعِ عالیقدر اور مکتبِ اہلِ بیت علیہم السلام کے عظیم خادم حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید موسیٰ شبیری زنجانی قدس سرہٗ کے ارتحالِ پُرملال پر گہرے دکھ اور دلی تعزیت و تسلیت کا اظہار کرتا ہے۔
مرحوم کی پوری حیاتِ مبارکہ فقہ و معارفِ اہلِ بیتؑ کی خدمت، تدریس و تحقیق، تربیتِ علماء اور نشرِ علومِ محمد و آلِ محمدؑ سے عبارت تھی۔ ان کا وجود حوزاتِ علمیہ کے لیے ایک گراں قدر علمی سرمایہ تھا، اور ان کا فقدان عالمِ تشیع، حوزۂ علمیہ قم اور تمام علمی و دینی حلقوں کے لیے ایک عظیم سانحہ اور ناقابلِ تلافی علمی خسارہ ہے۔
اس جانکاہ سانحے کے موقع پر مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن کی جانب سے بارگاہِ مقدسِ حضرت ولی عصر، امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، رہبرِ معظمِ انقلاب اسلامی، حوزاتِ علمیہ قم و نجف اشرف، مراجعِ عظامِ تقلید، علماء و فضلاء، تلامذہ و متعلقین، جملہ مؤمنین و مومنات اور بالخصوص سوگوار خاندانِ مرحوم کی خدمت میں صمیمِ قلب سے تعزیت و تسلیت پیش کی جاتی ہے۔
بارگاہِ رب العزت میں دست بہ دعا ہیں کہ خداوندِ متعال حضرت آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانیؒ کو محمد و آلِ محمد علیہم السلام کے جوارِ رحمت میں اعلیٰ درجات عطا فرمائے، ان کی گراں قدر علمی و دینی خدمات کو شرفِ قبولیت بخشے اور تمام پسماندگان، متعلقین، تلامذہ اور محبانِ اہلِ بیتؑ کو صبرِ جمیل و اجرِ جزیل عطا فرمائے۔
أَعْظَمَ اللّٰهُ أُجُورَنَا وَأُجُورَكُمْ، وَرَحِمَ اللّٰهُ مَنْ قَرَأَ الْفَاتِحَةَ وَأَهْدَى ثَوَابَهَا إِلَى رُوحِهِ الطَّاهِرَةِ









آپ کا تبصرہ