حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی عالم دین آیت اللہ شیخ محمد یعقوبی نے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سید موسیٰ شبیری زنجانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے اس ہفتے کے اختتام تک اپنے درس خارج کو تعطیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دفتر آیت اللہ یعقوبی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ شیخ محمد یعقوبی نے مرجع تقلید حضرت آیت اللہ سید موسیٰ شبیری زنجانی (قدس اللہ سرہ الشریف) کے انتقال پر سوگ اور تعزیت کے پیش نظر اس ہفتے کے اختتام تک اپنے درس خارج کو تعطیل کر دیا ہے۔
بیان کے آخر میں بارگاہِ الٰہی میں دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم مرجع تقلید کو اپنی وسیع رحمت میں قرار دے اور انہیں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آل محمد علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے۔









آپ کا تبصرہ