حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فقیہ بزرگوار اور مرجع تقلید حضرت آیت اللہ حاج سید موسیٰ شبیری زنجانی (قدس سرہ) کے انتقال پر حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ جس کا متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
إِنّا لِلّهِ وَإِنّا إِلَیْهِ رَاجِعُونَ
فقیہ بزرگوار اور مرجع تقلید حضرت آیت اللہ حاج سید موسیٰ شبیری زنجانی (طاب ثراہ) کے انتقال پر انتہائی رنج و غم ہوا۔
اس عالم ربانی کا فقدان، جنہوں نے اپنی بابرکت زندگی کے کئی سال اہل بیت علیہم السلام کی معارف کی ترویج، شاگردوں کی تربیت، مؤمنین کی رہنمائی اور مقلدین کی ہدایت میں صرف کیے، حوزاتِ علمیہ اور اہلِ ایمان کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے۔
بلاشبہ، اس جلیل القدر فقیہ کے علمی و تربیتی آثار اور گراں قدر خدمات اس دنیا میں ان کے لیے باقیات الصالحات ہیں جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان کے لیے آخرت کا زادِ راہ اور ان کے درجات کی بلندی کا ذریعہ ہوں گی۔
ان کے ساتھ دورانِ طلبگی کے خوشگوار لمحات، نیز شہید ڈاکٹر بہشتی اور امام موسیٰ صدر رحمۃ اللہ علیہم کے ساتھ ان کی رفاقت اور اس زمانے کی علمی نشستوں میں ان کی باریک بینی اور علمی گہرائی کی یادیں کبھی فراموش نہیں ہوں گی۔
میں اس دردناک سانحہ پر حضرت ولی عصر ارواحنا فداہ، حوزاتِ علمیہ، ان کے شاگردوں، مقلدین اور عقیدت مندوں بالخصوص ان کے محترم فرزندان اور معزز خاندان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور بارگاہِ الہی سے مرحوم کے لیے بلندیِ درجات اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل اور اجرِ جزیل کی دعا کرتا ہوں۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ
قم، ناصر مکارم شیرازی
21 ستمبر 2026ء









آپ کا تبصرہ