پیر 21 ستمبر 2026 - 15:16
آیت الله شبیری زنجانی نے اپنی پوری زندگی علم و فقاہت، تقویٰ و ورع اور خدمتِ دین میں گزاری، مولانا سید رضی حیدر

حوزہ/آیت الله العظمیٰ شبیری زنجانی کے سانحۂ ارتحال پر مولانا سید رضی پھندیڑوی نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آیت الله العظمیٰ شبیری زنجانی نے اپنی پوری زندگی علم و فقاہت، تقویٰ و ورع اور خدمتِ دین میں گزاری۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت الله العظمیٰ شبیری زنجانی کے سانحۂ ارتحال پر مولانا سید رضی پھندیڑوی نے کہا کہ آیت الله العظمیٰ شبیری زنجانی نے اپنی پوری زندگی علم و فقاہت، تقویٰ و ورع اور خدمتِ دین میں گزاری۔

انہوں نے کہا کہ صاحبِ خُلق و وَرع، عالم و فاضل، عامل و کامل، فقیہ و مرجع، حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید شبیری زنجانی اعلیٰ اللہ مقامہ کی رحلتِ حسرت آیات پر حضرت بقیۃ اللہ الاعظم، مولانا و مقتدانا، صاحب العصر و الزمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، خانوادہ و بیتِ معظم لہ، حوزاتِ علمیہ، آیاتِ عظام، علماء و افاضل، نیز مؤمنینِ عالمِ تشیع کی خدمت میں دلی تسلیت و تعزیت عرض کرتے ہیں۔

مولانا سید رضی حیدر نے کہا کہ حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید شبیری زنجانی اعلیٰ اللہ مقامہ نے اپنی پوری زندگی علم و فقاہت، تقویٰ و ورع اور خدمتِ دین میں گزاری۔ حرمِ مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا، قم المقدسہ میں بھی آپ نہایت عظمت و وقار کے ساتھ نمازِ جماعت قائم فرمایا کرتے تھے اور اہلِ علم و مؤمنین آپ کی علمی و روحانی شخصیت سے فیضیاب ہوتے رہے۔

انہوں نے آخر میں دعا کی کہ اللہ حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید شبیری زنجانی اعلیٰ اللہ مقامہ کی مغفرت فرمائے، درجاتِ عالیہ عطا فرمائے، جوارِ ائمہ معصومین علیہم السلام میں جگہ عنایت فرمائے اور حضرت بقیۃ اللہ الاعظم عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، خانوادہ معظم لہ، تلامذہ و متعلقین اور جملہ مؤمنین کو صبرِ جمیل و اجرِ جزیل عطا فرمائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha