حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیتِ العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ کے صدر حجت الاسلام شیخ ناظر مہدی محمدی کے تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے۔
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
مرجع عالی قدر جہان تشیع، فقیہ عالی مقام حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید موسیٰ شبیری زنجانی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کے ارتحال پر عالم اسلام، بالخصوص عالم تشیع، ایک عظیم علمی، دینی اور روحانی شخصیت سے محروم ہوگیا ہے۔ جنہوں نے اپنی پوری زندگی علوم و معارف اہل بیت علیہم السلام کی ترویج، دینی تعلیم و تربیت اور حوزہ علمیہ کی علمی و اخلاقی خدمت میں صرف فرمائی۔ آپ کا انتقال عالم اسلام، بالخصوص مکتب تشیع کے لیے ایک عظیم، ناقابل تلافی اور جبران ناپذیر علمی و دینی نقصان ہے۔
اس غم انگیز اور المناک موقع پر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ، حضرت ولی عصر امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، تمام حوزات علمیہ، علمائے کرام، مؤمنین و مقلدین، شیدائے گرانقدر و ارادتمندان، بالخصوص خاندان محترم و معزز مرحوم فقید سعید کی خدمت میں اپنی دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور اس عظیم صدمے میں برابر کی شریک ہے۔
بارگاہ رب العزت میں دست بدعا ہیں کہ پروردگار عالم مرحوم فقید سعید کی دینی و علمی خدمات کو شرف قبولیت عطا فرمائے، انہیں جوار ائمہ معصومین علیہم السلام میں اعلیٰ درجات اور مقام قرب سے سرفراز فرمائے نیز خداوند متعال تمام پسماندگان، اہل خانہ، شیدائے گران، متعلقین، ارادتمندان اور عموم مؤمنین کو اس عظیم مصیبت پر صبر جمیل، اجر جزیل عطا فرمائے۔










آپ کا تبصرہ