اتوار 20 ستمبر 2026 - 22:10
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی: مختلف مذاہب و زبانوں کے طلبہ کے درمیان مکالمہ علمی و عملی تربیت کا ذریعہ ہے

حوزہ/علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبۂ سنی دینیات میں ”علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی علمی و تہذیبی روایات“ کے عنوان پر پروفیسر محمد راشد اصلاحی صدر شعبۂ سنی دینیات کی صدارت میں ایک خصوصی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبۂ سنی دینیات میں ”علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی علمی و تہذیبی روایات“ کے عنوان پر پروفیسر محمد راشد اصلاحی صدر شعبۂ سنی دینیات کی صدارت میں ایک خصوصی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبۂ سنی دینیات میں خصوصی لیکچر کا انعقاد: عزت کے حصول کا واحد ذریعہ علم ہے، مقررین

اس موقع پر پروفیسر اصلاحی نے خطبۂ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ عزت انسانی زندگی کا بنیادی حق ہے، ملک کا ہر باشندہ عزت و احترام کے ساتھ زندگی بسر کرنے کا خواہشمند ہوتا ہے اور عزت کے حصول کا واحد ذریعہ علم ہے؛ علم کے بغیر انسان جہالت کے اندھیروں میں بھٹکتا پھرتا ہے، جس کے نتیجے میں فتنہ و فساد وجود میں آتا ہے جو امن و امان کے قطعا منافی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سر سید نے اس یونیورسٹی کی بنیاد اس لیے رکھی، تاکہ پوری قوم ناخواندگی کی دلدل سے نکل کر رائج نظام تعلیم کو عملا اپنی زندگیوں میں نافذ کر کے ملک کی ضروریات کو پورا کر سکے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبۂ سنی دینیات میں خصوصی لیکچر کا انعقاد: عزت کے حصول کا واحد ذریعہ علم ہے، مقررین

مہمانِ خصوصی شعبۂ انگلش کی مشہور و معروف استاد اور ایم آئی سی رابطۂ عامہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی پروفیسر ویبھا شرما نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سبھی حضرات اس یونیورسٹی کی قدر کرتے ہیں اور دیگر حضرات جو اس ادارہ سے وابستہ ہیں وہ بھی اس کی قدر و منزلت کو سلام کرتے ہیں، مگر آپ بحیثیتِ طلبۂ دینیات اس بات کے اولین مخاطب ہیں کہ وقت کی قدر و قیمت کو جانتے ہوئے خود کو اس قدر نکھاریں، اپنے آپ کو پے پناہ صلاحیتوں سے معمور کریں کہ ایک دن خود یونیورسٹی اس بات کو کہنے کے لئے مجبور ہوجائے کہ مجھے آپ پر فخر ہے۔ آپ خود کو ڈیپارٹمینٹ کی حدتک محدود نہ رکھیں یہاں کے باہر بھی ایک دنیا آباد ہے جو آپ کو سننے اور سمجھنے کےلئے منتظر ہےاور بیتابی سے استقبال کے لیے کھڑی ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبۂ سنی دینیات میں خصوصی لیکچر کا انعقاد: عزت کے حصول کا واحد ذریعہ علم ہے، مقررین

دوسرے مہمان مقرر ڈین فیکلٹی آف انٹرنیشنل اسٹڈیز پروفیسر آفتاب عالم نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہندوستان کی ایسی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جس کا ذکر آئین ہند میں بھی ملتا ہے اس سے اس ادارہ کی عظمت و وقعت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ بانی درسگاہ سر سید علیہ الرحمہ نے یہاں تعلیم کے ساتھ طلبہ کی تربیت کابھی پورا انتظام کیا اور طلبہ کو رہائشی سہولت مہیا کی تاکہ وہ مختلف مذاہب اور مختلف زبانیں بولنے والے طلبہ کے درمیان رہ کر ان سے مثبت انداز میں بحث و مباحثہ کریں اور بہتر نتائج حاصل کرکے عملی طور پر ان چیزوں کو اپنی زندگی میں نافذ کریں۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبۂ سنی دینیات میں خصوصی لیکچر کا انعقاد: عزت کے حصول کا واحد ذریعہ علم ہے، مقررین

انہوں نے مزید کہا کہ آج کے اس دور میں جب کہ کتابوں سے رشتہ منقطع ہو رہا ہے آپ اپنا رشتہ کتابوں سے مضبوط کیجئے۔ یقین جانیے کتاب سے بڑا کوئی ساتھی نہیں ہے جو کتابوں سے دوستی کرتا ہے وہ کبھی ڈپریشن کا شکار نہیں ہو سکتا۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبۂ سنی دینیات میں خصوصی لیکچر کا انعقاد: عزت کے حصول کا واحد ذریعہ علم ہے، مقررین

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha