بدھ 16 ستمبر 2026 - 20:28
جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے وفد کی نمائندہ ولی فقیہ ہند اور سفیر ایران سے نئی دہلی میں ملاقات

حوزہ/ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے مسلسل تیسری مرتبہ منتخب صدر حجت الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی نے وفد کے ہمراہ ہندوستان میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے ڈاکٹر عبدالمجید حکیم الٰہی اور ایرانی سفیر ڈاکٹر محمد فتح علی سے خصوصی ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نئی دہلی/ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے مسلسل تیسری مرتبہ منتخب صدر حجت الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی نے جمعیت کی نو منتخب قیادت، سابقہ عہدیداران اور اراکین پر مشتمل وفد کے ہمراہ ہندوستان میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبدالمجید حکیم الٰہی اور ہندوستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر محمد فتح علی سے خصوصی ملاقات کی۔

جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے وفد کی نمائندہ ولی فقیہ ہند اور سفیر ایران سے نئی دہلی میں ملاقات

حجت الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی کی قیادت میں وفد نے ایران کلچر ہاؤس میں حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبدالمجید حکیم الٰہی سے ملاقات کی، جبکہ ایران کے سفیر ڈاکٹر محمد فتح علی سے نئی دہلی میں قائم ایرانی سفارت خانے میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات کا مقصد جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کی نو منتخب قیادت اور اراکین کا نمائندۂ رہبری سے تعارف، تنظیمی امور کے حوالے سے تبادلۂ خیال اور کرگل کے عوام کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے جمع کیے گئے عطیات ڈاکٹر عبدالمجید حکیم الٰہی کی خدمت میں پیش کرنا تھا۔

جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے وفد کی نمائندہ ولی فقیہ ہند اور سفیر ایران سے نئی دہلی میں ملاقات

اس موقع پر صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل شیخ ناظر مہدی محمدی کے ہمراہ نو منتخب نائب صدر حجت الاسلام والمسلمین سید محمد ضیاء الدین موسوی، سابق نائب صدر حجت الاسلام والمسلمین شیخ غلام علی مفیدی، نو منتخب جنرل سیکریٹری حجت الاسلام والمسلمین شیخ محبوب علی خان وجدانی، سابق جنرل سیکریٹری و مرکزی امام جمعہ کرگل حجت الاسلام والمسلمین شیخ ابراہیم خلیلی، جبکہ نو منتخب و سابقہ اراکین میں حجت الاسلام والمسلمین شیخ اصغر ذاکری، حجت الاسلام والمسلمین سید ہاشم حسینی، حجت الاسلام والمسلمین شیخ عبداللہ منوری، حجت الاسلام والمسلمین شیخ احمد ارمان اور حجت الاسلام والمسلمین سید مہدی فاضلی موسوی شامل تھے۔

جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے وفد کی نمائندہ ولی فقیہ ہند اور سفیر ایران سے نئی دہلی میں ملاقات

ملاقات کے دوران حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبدالمجید حکیم الٰہی نے شیخ ناظر مہدی محمدی کو مسلسل تیسری مرتبہ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے نو منتخب نائب صدر، جنرل سیکریٹری اور اراکین کو بھی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جمعیت کی نئی قیادت دین مبین اسلام اور علوم آل محمد علیہم السلام کی ترویج و اشاعت کے ساتھ تعلیمی، فلاحی اور سماجی میدانوں میں اپنی خدمات کو مزید وسعت دے گی۔

جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے وفد کی نمائندہ ولی فقیہ ہند اور سفیر ایران سے نئی دہلی میں ملاقات

ڈاکٹر عبدالمجید حکیم الٰہی نے شیخ ناظر مہدی محمدی کی قیادت میں گزشتہ تقریباً دس برسوں کے دوران جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کی جانب سے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں انجام دی جانے والی خدمات کو بھی سراہا اور تنظیم کی نئی قیادت کے لیے مزید توفیقات اور کامیابیوں کی دعا کی۔

ملاقات میں ڈاکٹر عبدالمجید حکیم الٰہی نے ایرانی عوام کی جانب سے ملتِ کرگل کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کرگل کے عوام نے جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کی مختصر اپیل پر لبیک کہا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مشکل وقت کو اپنا مشکل وقت سمجھتے ہوئے مالی و غیر مالی تعاون کے ذریعے اپنی ہمدردی، یکجہتی اور اسلامی اخوت کا عملی اظہار کیا۔

جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے وفد کی نمائندہ ولی فقیہ ہند اور سفیر ایران سے نئی دہلی میں ملاقات

انہوں نے کہا کہ کرگل کے عوام نے اپنی استطاعت کے مطابق نقد رقم، زیورات، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں، سائیکلیں، کپڑے، مال مویشی اور گھریلو استعمال کی مختلف اشیا تک عطیہ کیں۔ یہ تعاون ایران کے ساتھ کرگل کے عوام کی گہری وابستگی، انسانی ہمدردی اور اسلامی اخوت کی عکاسی کرتا ہے۔

ڈاکٹر عبدالمجید حکیم الٰہی نے مزید بتایا کہ کرگل کے عوام کی جانب سے جمع کیے گئے یہ عطیات ایران میں جنگ کے دوران متاثر ہونے والے اسپتالوں کی تعمیر و مرمت اور ضروری طبی مشینری و آلات کی فراہمی کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے وفد کی نمائندہ ولی فقیہ ہند اور سفیر ایران سے نئی دہلی میں ملاقات

دریں اثنا، دہلی سے واپسی کے بعد صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل حجت الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ ملاقات کی تفصیلات اور حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبدالمجید حکیم الٰہی کا پیغام عوام تک پہنچایا۔

انہوں نے کرگل کے عوام کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے کیے گئے تعاون اور امداد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے جذبۂ ہمدردی، اخوت اور یکجہتی کو سراہا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha