حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ ہندوستان کے نو منتخب صدر اور علماء کونسل کے اراکین کی حلف برداری کے سلسلے میں احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں منعقدہ تقریب میں الیکشن اتھارٹی برائے انتخابات جمعیت العلماء اثنا عشریہ اور سابقہ کمشنر سیکرٹری کاچو اسفندیار خان فریدون نے جمعیت العلماء اثنا عشریہ کے مسلسل تین مرتبہ صدر منتخب ہونے والے حجت الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی، نو منتخب نائب صدر حجت الاسلام والمسلمین سید محمد ضیاء الدین موسوی، نو منتخب جنرل سیکرٹری حجت الاسلام والمسلمین شیخ محبوب علی خان وجدانی اور ضلع کے مختلف علاقوں سے منتخب ہوئے علماء کونسل کے اراکین جن میں حجت الاسلام والمسلمین شیخ عبدالرحمن ماجانی، حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر شیخ محمد باقر ناصرالدین، حجت الاسلام والمسلمین سید محبوب موسوی، حجت الاسلام والمسلمین شیخ احمد ارمان، حجۃ الاسلام والمسلمین سید مہدی فاضلی موسوی اور حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن صابری کو اپنے عہدوں اور رازداری کا حلف لیا۔

پروگرام کا آغاز سابقہ جنرل سیکریٹری اور مرکزی امام جمعہ کرگل حجت الاسلام والمسلمين شیخ ابراہیم خلیلی نے تلاوت کلام پاک سے کیا، اس موقع پر سابقہ ڈپٹی کمشنر صاحبان جن میں حاجی حسن خان, حاجی فدا حسین اور حاجی گزار حسین کے علاوہ سابقہ کمشنر حاجی اصضر علی مجاز اور الیکشن افسران جن سید ابوالحسن موسوی، حاجی نثار علی، حاجی سجاد حسین اور حاجی اکبر علی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر سابقہ نائب صدر حجت الاسلام والمسلمین آقائے شیخ غلام علی مفیدی، ہل کونسل کے سابقہ سربراہ فیروز احمد خان اور سابقہ اراکین جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل جن حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ اصغر ذاکری، حجۃ الاسلام شیخ علی نقی مبلغی، حجت الاسلام شیخ عبداللہ منوری، حجت الاسلام والمسلمين شیخ حسن منتظری، حجت الاسلام والمسلمين شیخ جواد نجفی اور حجت الاسلام والمسلمين سید ہاشم حسینی شامل ہیں, اس موقع پر علماء, مومنین کے علاوہ جوانان اثنا عشریہ اور جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے مختلف شعبہ جات سے منسلک رضاکار بھی موجود تھے جنہوں نے حلف برادری کی تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دی تھی۔

جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے انتخابات میں بطورِ ریٹرنینگ آفسر کے طور پر فرائض انجام دینے والے سابقہ ڈپٹی کمشنر حاجی حسن خان نے اپنے خطاب میں شیخ ناظر مہدی محمدی کی گزشتہ دس سالوں میں کی گئی فعالیت کی طرف اشارہ کیا اور شیخ ناظر مہدی محمدی کی قیادت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ پانچ سال بھی صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل اور نو منتخب نائب صدر، جنرل سیکریٹری اور اراکین اس ادارے کی مزید فعالیت کیلئے اقدام اٹھائیں گے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ شیخ ناظر مہدی اور ان کی پوری ٹیم آنے والے پانچ سالوں میں جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے ماتحت آنے والی تمام شعبوں کی ہمہ گیر ترقی اور فعالیت کیلئے دن رات محنت کریں گے۔

الیکشن اتھارٹی اور سابقہ کمشنر سیکرٹری کاچو اسفندیار خان فریدون نے اپنے خطاب میں کہا کہ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے صدر اور اراکین نے ہم الیکشن اتھارٹی کو اس الیکشن کو صاف و شفاف طریقے سے انعقاد کرنے کیلئے ایک بہت بڑی ذمہ داری سونپی تھی اور الله تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس میں ہم کچھ حد تک کامیاب ہوئے ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ جو ذمہ داری جمعیت العلماء اثنا عشریہ نے ہمیں سونپی ہم نے اس کو شاید ٹھیک طرح اور صحیح طریقے سے نبھایا۔
کاچو اسفندیار خان نے نو منتخب صدر اور اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس تقریب حلف برداری کے بعد آپ سب عہدیداران جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے ترقی اور فعالیت کیلئے مسؤل اور ذمہ دار ہو گئے ہیں۔
کاچو اسفندیار خان نے صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ، نائب صدر، جنرل سکیرٹری اور تمام نو منتخب اراکین کو اپنے اور اپنی پوری ٹیم کہ جنہوں نے اس الیکشن کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا سب کے طرف سے مبارکباد پیش کی۔
سابقہ نائب صدر حجت الاسلام والمسلمين شیخ غلام علی مفیدی نے اس الیکشن کو بہترین طریقے سے انعقاد کئے جانے پر الیکشن اتھارٹی اور ان کے ہمراہ تمام سابقہ ڈپٹی کمشنر صاحبان کا شکریہ ادا کیا اور جمعیت العلماء اثناء عشریہ کرگل علمائے رم کرام اور مومنین رائے دہندگان کہ جنہوں نے اس الیکشن میں بھرپور حصہ کے کر کامیاب بنایا اور ساتھ ہی ساتھ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے ان تمام شعبہ جات کہ جن کے رضاکاروں نے اس الیکشن کو کامیاب کرانے اپنا کردار ادا کیا سب کا شکریہ داد کیا اور صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ اور نو منتخب نائب صدر، جنرل سیکرٹری اور تمام اراکین علماء کونسل جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آنے والے پانچ سالوں میں جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل تمام شعبوں مزید ترقی اور فعالیت کرے گی اور دعا کی کہ ہم سب کو اس مرکز کی خدمت کا موقع فراہم ہو۔
صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل حجت الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی نے تقریب حلف برداری کے پروگرام کے احسن طریقے سے انعقاد پر کاچو اسفندیار خان, کاچو حسن خان, حاجی گلزار حسین چنگراہ, حاجی فدا حسین، حاجی اصغر علی مجاز، سید ابوالحسن موسوی، حاجی سجاد حسین، حاجی نثار علی، حاجی اکبر علی، اراکین جمعیة العلماء قدیم و جدید اور جوانان اثنا عشریہ کا جمعیة العلماء اثنا عشریہ کے طرف سے شکریہ ادا کیا۔

شیخ ناظر مہدی نے سابقہ نائب صدر حجت الاسلام والمسلمن شیخ غلام علی مفیدی، سابقہ جنرل سیکرٹری حجت الاسلام والمسلمین شیخ ابراہیم خلیلی، سابقہ اراکین جن میں حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ اصغر ذاکری اور حجۃ الاسلام شیخ علی نقی مبلغی، حجت الاسلام شیخ عبداللہ منوری، حجت الاسلام والمسلمين شیخ جواد نجفی، حجت الاسلام والمسلمين سید ہاشم حسینی اور حجت الاسلام والمسلمين شیخ حسن منتظری کہ پچھلے پانچ سالوں میں جتنے بھی فعالیت ہوئی ہے ان میں ان ممبران کا اہم رول رہا ہے جس کیلئے ان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔









آپ کا تبصرہ