جمعرات 13 اگست 2026 - 19:47
جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ کے تحت تین روزہ مجالسِ عزاء اختتام پذیر، علماء کا سیرتِ رسول اور تعلیماتِ اہل بیت، اتحاد و اخوت اور دینی اقدار کے تحفظ پر زور

حوزہ/ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ (JUIAKL) ہندوستان کے زیرِ اہتمام 27، 28 اور 29 صفر کو مسلسل تین روز خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، کریم اہل بیت حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام اور ثامن الحجج حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے ایامِ شہادت کی مناسبت سے خصوصی مجالسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ (JUIAKL) ہندوستان کے زیرِ اہتمام 27، 28 اور 29 صفر کو مسلسل تین روز خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، کریم اہل بیت حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام اور ثامن الحجج حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے ایامِ شہادت کی مناسبت سے خصوصی مجالسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ کے تحت تین روزہ مجالسِ عزاء اختتام پذیر:علماء کا سیرتِ رسول اور تعلیماتِ اہل بیت، اتحاد و اخوت اور دینی اقدار کے تحفظ پر زور

تین روزہ مجالسِ عزاء کا انعقاد انتہائی عقیدت، احترام اور مذہبی جذبے کے ساتھ کیا گیا، جن میں رسول گرامی اسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)، امام حسن مجتبیٰ (ع)، امام رضا (ع) اور ائمہ معصومین علیہم السلام کی حیاتِ مبارکہ، فضائل، سیرت، تعلیمات اور امتِ مسلمہ کی ہدایت و رہنمائی کے لیے ان کی لازوال خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ کے تحت تین روزہ مجالسِ عزاء اختتام پذیر:علماء کا سیرتِ رسول اور تعلیماتِ اہل بیت، اتحاد و اخوت اور دینی اقدار کے تحفظ پر زور

ان مجالسِ عزاء میں علمائے کرام، ساداتِ عظام، مؤمنین و مؤمنات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور حضرت ولی عصر امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت میں ان کے اجدادِ امجاد کی دردناک شہادتوں پر تعزیت و تسلیت پیش کی۔

مجالسِ عزاء سے خطاب کرنے والے علمائے کرام میں حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسین مجلسی، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ رضا آخوندی اور حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علم الہدیٰ ذاکری کے اسمائے گرامی قابلِ ذکر ہیں، جنہوں نے اپنے مؤثر اور جامع خطابات میں رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)، حضرت امام حسن مجتبیٰ (علیہ السلام) اور حضرت امام علی رضا (علیہ السلام) کی سیرتِ طیبہ، فضائل و مناقب، مظلومیت اور اسلامی معاشرے کی اصلاح و ہدایت کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی۔

جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ کے تحت تین روزہ مجالسِ عزاء اختتام پذیر:علماء کا سیرتِ رسول اور تعلیماتِ اہل بیت، اتحاد و اخوت اور دینی اقدار کے تحفظ پر زور

علمائے کرام نے اپنے خطابات میں سیرتِ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور تعلیماتِ اہل بیت علیہم السلام پر عمل پیرا ہونے، اتحاد و اخوت، صبر و استقامت، عدل و انصاف، انسانیت کی خدمت اور دینی اقدار کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔

تین روزہ مجالسِ عزاء کے اختتام پر مؤمنین و مؤمنات نے بارگاہِ الٰہی میں امتِ مسلمہ کی سربلندی و اتحاد، اہل ایمان کی سلامتی و استقامت، حوزات علمیہ نجف اشرف، قم مقدس، مشہد مقدس، مراجع عظام بالخصوص آیت الله العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی مدظلہ العالی) و رہبرِ معظم حضرت آیت الله سید مجتبیٰ خامنہ ای ( حفظہ اللہ) کی سلامتی اور حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہورِ پُرنور میں تعجیل کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha